ملک بھر سے

کورونا بحران: امریکہ نے ہندوستان پر سفری پابندیاں عائد کیں

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | America (Washington)  on 01-May-2021

واشنگٹن :،یکم مئی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے عالمی وبا کووڈ 19 کی نئی قسم کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہندوستان پر سفری پابندیاں عائد کرنے کافیصلہ کیا ہے جو 4 مئی سے نافذ ہوں گی۔وہائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے سینڑ فارڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے مشورے پر ہندوستان پر سفری پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہندوستان میں کورونا کیسزتھم نہیں رہے ہیں۔
بائیڈن نے اس سلسلے میں ایک اعلامیہ پر دستخط کیے جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کورونا کے نئے اسٹرن کے ایک تہائی سے زیادہ کیسز ہندوستان میں ہیں۔ ملک کے عوام کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیش نظر یہ پابندیاں ضروری ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper