دسترخوان

گھر میں ڈوسا بنانے کی ترکیب.

Written by Taasir Newspaper

تاثیر اردو نیوز نیٹورک.
20 May 2021

دسترخوان تاثیر
شاذیہ مارٹین رسیپی

+91-9931142949 رابطہ ۔

دور قدیم سے ہی دسترخوانوں کو لذیز اور ذائقہ دار پکوان سے سجانے اور سنوارنے کی روایت رہی ہے۔ دور جدید میں مختلف قسم کی ڈش کھانے کے شوقین حضرات اپنے گھروں میں تیار کرتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ڈوسا بنانے کی ترکیب بتانے جا رہے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ذائقہ دار ڈوسا بنانے کا طریقہ

ایک کپ چاول اور ایک کپ اڑد کی دال کو رات بھر بھگو کر پیس لیں اور ایک چکنا پیسٹ بنا لیں اور اس میں ایک ٹی اسپون نمک ڈال کر سبھی کو ایک ساتھ پھینٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔اس طرح آپکا ڈوسا پیسٹ تیار ہو جاتا ہے۔

.اب ہم سانبھر کی تیاری کرتے ہیں
سانبھر کے لئے ہمیں چاہئے ایک کپ پیلی دال، تیل ، 2 ٹماٹر پیوری، 50 گرام بنس، 2 پیس گاجر کٹی ہوئی، 50 گرام کدوکس کیا ہوا کدو، 2 بڑے چمچ زیرہ دھنیا پوڈر، 2 بڑے چمچ گرم مسالہ، 2 چمچ سانبھر مسالہ۔

:طریقہ
میڈیم آنچ پر کوکر میں تیل ڈالئے اسے گرم کیجئے، کالا سرسوں اور زیرہ چٹکنے کے بعد پیاز کا ٹکڑا ڈالئے اور 2 منٹ تک بھونیے اور ساری کٹی ہوئی سبزیاں ڈالئے، 2 منٹ تک بھونئے اور دال ڈال کر پھر بھونیے، سارے مسالے ڈالئے اور اس کے بعد ٹماٹر پیوری سب کو ایک ساتھ ملا کر 5 منٹ تک بھونیں اور پانی ڈالیںاور 4 سے 5 سیٹی آنے کے بعد ڈھکن بند کر دیں۔ آنچ بند کر دیں۔ فرائی پین میں تھوڑا تیل ڈالیں اور کالی سرسوں، ایک لال مرچ اور کچھ کری پتے سانبھر میں ڈالیں۔

آلو کی فلنگ بنا لیں۔
ہمیں آلو کو ابالنا ہے اور اسے اچھی طرح سے توڑ لینا ہے۔ ایک پین میں تیل ڈالئے اور ہاف ٹی اسپون زیرہ، ایک لال مرچ، تھوڑا سا پیسا ہوا دھنیا ڈالئے، اس میں آلو ڈالئے، ذائقہ کے مطابق نمک ڈالئے، ہاف ٹی اسپون امچور پاؤڈر، کچھ بھونی ہوئی مونگ پھلی اور کاجو سبھی کو ملا دیجیے۔

:ناریل چٹنی
تازہ 50 گرام پیسا ہوا ناریل، 50 گرام بھونی ہوئی مونگ پھلی، 2 ٹی اسپون پھولی ہوئی چنا دال، مکسی میں ایک لہسن اور تھوڑا سا ادرک ، ایک ہری مرچ اور تھوڑا سا نمک ڈال کر باریک پیس لیں۔ اس کے بعد ایک پین میں کالا سرسوں، ایک لال مرچ، کچھ کڑی پتے چٹکا کر چٹنی میں ڈال دیں۔ اس طرح آپ کاناریل چٹنی تیار ہو گیا

:اب ہم ڈوسا بناتے ہیں
نان اسٹیک فرائی پین لیںاور اس کے اوپر تیل گریس کریں، پیسٹ کو تاوے پر دھیرے دھیرے پھیلائیں اور اس پر تھوڑا تیل چھڑکیں جب وہ براؤن ہو جائے تو اسے پلٹ دیں اور اس میں آلو کی فلنگ ڈالیں اور اسے موڑیں اس کے بعد وہ کرکرا ہو جائے گا اور اسے گرم گرم سانبھراور ناریل کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

۔

About the author

Taasir Newspaper