اداکارہ شری پردا کا کورونا سے انتقال

Taasir Urdu News Network | Mumbai (Maharashtra)  on 06-May-2021

ممبئی : ،6؍اپریل ،ہندی اور بھوج پوری فلموں کی معروف اداکارہ شری پردا بدھ کے روز انتقال کر گئیں۔ وہ کورونا سے متاثر تھیں۔ شری پرداکی موت سے تفریحی دنیا میں سوگ کی لہر ہے۔ شری پردافلمی دنیا کی ایک مشہور اداکارہ تھیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1978 میں فلم’ پرانا پروش‘ سے کیا تھا۔اس کے بعد وہ ہندی اور بھوجپوری زبان کی کئی فلموں میں نظر آئیں۔ اس فلم میں وہ اپنی شاندار اداکاری سے سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ اس کے بعد شری پرداکئی فلموں میں نظر آئیں ، جن میں ونود کھنہ اسٹارر ‘ دھرم سنکٹ’ بھی شامل ہیں۔شری پردا نے گلشن کمار کے ساتھ ‘ بے وفا صنم’ ، دھرمیندر کے ساتھ ‘ آزمائش‘ ، راج ببر کے ساتھ ‘ آخر کون تھی وہ’ ، راجپرہمی کے ساتھ ‘شولہ اور طوفان’ جیسی کئی فلموں میں کام کیا ہے۔
اس کے علاوہ ، شری پردا بھوجپوری سپر اسٹار روی کشن کے ساتھ 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہم تو ہو گئی نی توہار‘ میں نظر آئی تھیں۔شری پردا نے تقریبا ً 68 فلموں میں اداکاری کی اور اپنی شاندار اداکاری سے فلم شائقین کے دلوں میں ایک خاص مقام حاصل کیا۔ کورونا وبا کے اس دور میں اداکارہ شری پردا کی موت نے بالی ووڈ کو گہرا دھکادیاہے۔ شری پرداکی موت تفریحی دنیا کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔