امریکہ پر کبھی بھی دہشت گرد حملہ نہیں ہوگا:بائیڈن

Taasir Urdu News Network | America (Washington)  on 04-May-2021

واشنگٹن : ، 04 مئی ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ پر پھر کبھی دہشت گرد حملہ نہیں ہوگا۔یہ بیان انہوںنے القاعدہ کے دہشت گرد اسامہ بن لادن کے قتل کے دس سال پورے ہونے پردیاہے۔بائیڈن نے کہا کہ امریکہ نے اپنے عہد کو برقرار رکھا ہے کہ اس ملک پر کوئی اور دہشت گرد حملہ نہیں ہوگا اور امریکی عوام محفوظ رہیں گے۔صدر بائیڈن نے کہا 2011 میں وائٹ ہاؤس کی سچویشن روم میںانہوں نے اسامہ بن لادن کے موت کے واقعہ کو لائیودیکھاتھا ۔اس وقت بائیڈن نائب صدر تھے ۔بائیڈن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کے صدر باراک اوباما نے انہیں قومی سلامتی ٹیم کے ممبروں کے ساتھ یہ لائیودکھایاتھا۔بائیڈن نے امریکی جاسوسوں کی تعریف کی جنہوں نے اسامہ کو ڈھونڈنکالا۔ اس وقت امریکی صدر باراک اوباما نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تربیت یافتہ امریکی دستے کی مدد سے اسامہ کو سبق سکھایاتھا۔
القاعدہ کا کنگ اسامہ 11 ستمبر 2001 کو امریکا پر دہشت گردی کے حملے کے بعد وہ دس سال تک انصاف سے بچ گیا ، لیکن یکم مئی ، 2011 کو پاکستان کے ایبٹ آباد میں امریکہ میں ایک خصوصی آپریشن میں مارا گیا۔