آئی پی ایل 2021 غیرمعینہ مدت کیلئےملتوی

Taasir Urdu News Network | New Delhi (Delhi)  on 04-May-2021

نئی دہلی :، 04 مئی – بایو ببل میں کووڈ 19 کے بڑھتے معاملوں کے بعد انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)کو غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔تازہ واقعات میں سن رائزرس حیدرآباد کے ردھمن ساہا اور دہلی کیپٹلس کے امت مشرا کے کووڈ 19 کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہیں۔اس واقعات کی وجہ سے ٹورنامنٹ پر پوری طرح غور کیا گیا۔ دوپہر تقریباً 12 بجے بی سی سی آئی کو ٹورنامنٹ کی قسمت پر حتمی فیصلہ کرنا تھا ، بی سی سی آئی پورے ٹورنامنٹ کو ایک شہر میں لے جانے پر غور کررہا تھا لیکن آئی پی ایل ڈھانچے میں تازہ پازیٹیو معاملوں نے بی سی سی آئی منیجرس کے پاس زیادہ سوچنے کے لئے کچھ نہیں چھوڑا۔سمجھا جاتا ہے کہ کچھ آئی پی ایل حکام نے کچھ فرنچائیزی کو ٹورنامنٹ کے مستقبل پر ان کے خیالات جاننے کے لئے فون کئے اور ان میں سے کچھ کا خیال تھا کہ ٹورنامنٹ کو پوری طرح سےرد کردیا جائے۔آئی پی ایل چیئرمین برجیش پٹیل نےفیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا یہ فیصلہ سبھی شیئرہولڈروں کی سیکورٹی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ آئی پی ایل نے ایک میڈیا بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ ٹورنامنٹ کی گورننگ کونسل اور بی سی سی آئی کے اعلی حکام نے اتفاق رائے سے کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے بی سی سی آئی کھلاڑیوں، اسپورٹس اسٹاف اور آئی پی ایل کے انعقاد میں شامل دیگر حصہ داروں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتی ہے۔ بیان کے مطابق یہ فیصلہ سبھی شیئرہولڈروں کے تحفظ، صحت اور ان کے مفاد کے پیش نظر کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے ، یہ کافی مشکل وقت ہے، خاص طور پر ہندوستان میں ، ہم ٹورنامنٹ کے ذریعہ کم مثبت اور خوشی لانے کی کوشش کررہے تھے لیکن ٹورنامنٹ اب ملتوی کردیا گیا ہے اور ہر کوئی اب اس مشکل گھڑی میں اپنی فیملی کے ساتھ رہ سکتا ہے۔بی سی سی آئی اپنے حقوق کے تحت آئی پی ایل 2021 کے سبھی شرکا کی حفاظت اور کامیاب واپسی کا بندوبست کرے گا ۔اس بیچ بی سی سی آئی کے سابق کارگزار صدر سی کے کھنہ نے آئی پی ایل کو ملتوی کرنے کے فیصلے کو صحیح سمت میں اٹھایا گیا قدم بتایا۔دوسری طرف آئی پی ایل کے براڈکاسٹراسٹار انڈیا نے بی سی سی آئی کے آئی پی ایل 2021 کو ملتوی کرنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔ اسٹار انڈیا نے ایک باقاعدہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم بی سی سی آئی کے آئی پی ایل 2021 کو ملتوی کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ آئی پی ایل سے وابستہ کھلاڑیوں ، عملے اور ہر ایک شخص کی صحت اور حفاظت ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ ہم بی سی سی آئی ، آئی پی ایل گورننگ کونسل ، کھلاڑیوں ، فرنچائزیوں اور اسپانسرز کی حمایت کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتے پروڈکشن اور براڈکاسٹ کریو کے مشکور ہیں ، جنہوں نے اس مشکل حالات کے باوجود ، آئی پی ایل 2021 کو کروڑوں گھروں میں نشر کرنے کی پوری کوشش کی۔