باکسنگ فیڈریشن کے ایکزیکیٹیو ڈائرکٹر آر کے سچیتی کا انتقال

Taasir Urdu News Network | New Delhi (Delhi)  on 04-May-2021

نئی دہلی :، 04 مئی – ہندوستانی اولمپک کھیلوں کے تجربہ کار ایڈمنسٹریٹر اور ہندوستانی باکسنگ فیڈریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راج کمار سچیتی کا منگل کے روز صبح کووڈ19 وباکے سبب انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 55 سال تھی۔ سچیتی کورونا وائرس سے لڑرہے تھے اور انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ وہ راجستھان کے ضلع الور سے تھے۔ وہ پروفیشنل سے چارٹیڈ اکاونٹینٹ تھے۔ وہ ہندوستانی مکہ بازی کا چہرہ بدلنے میں ماہر سمجھے جاتے تھے اور اسے نئی بلندی پر لے گئے تھے۔ سچیتی ملک میں بہترین کھیل ایڈمنسٹریٹروں میں سے ایک سمجھے جاتے تھے۔ سچیتی بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے 2021 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپک کے مکہ بازی ٹاسک فورس کے ممبر تھے۔ سچیتی ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے اسسٹنٹ جوائنٹ سکریٹری اور میگھالیہ نیشنل گیمز جی ٹی سی سی کے صدر بھی تھے۔