بزرگ نے عرفان پٹھان پراپنی بہوکے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام عائد کیا

Taasir Urdu News Network | Ahmedabad (Gujarat)  on 06-May-2021

احمد آباد : ،06مئی ۔ محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ایک شخص نے ٹیم انڈیا کے سابق آل راونڈر کھلاڑی عرفان پٹھان کے ساتھ اپنی بہو کے ناجائز تعلقات ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کی بہو عرفان کی قریبی ہے اور عرفان انہیں اور ان کے بیٹے کو دھمکیا ں دے رہے ہیں۔
س کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیووائرل کر پولیس تھانے جاکر خودکشی کر نے کی دھمکی بھی دی ہے۔ ویجل پور تھانہ پولیس نے الزام عائد کرنے والے بزرگ سید ابراہیم اوران کی بیوی کے خلاف خودکشی کی دھمکی دینے کا معاملہ درج کر لیا ہے۔سید ابراہیم اور ان کی اہلیہ نے انٹرنیٹ میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ کرکٹر اور کمنٹیٹر عرفان پٹھان کے ان کی بہو کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اور وہ اس سلسلے میں کسی طرح کی مخالفت کرنے پر دیکھ لینے کی دھمکی دے رہا ہے ۔ سید ابراہیم نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو بھی عرفان نے دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ جیسا چل رہا ہے ویسا ہی چلنے دو۔ سید ابراہیم نے الزام لگایا ہے کہ اس کی بہو کا تعارف پہلے ہی اس کے ساتھ ہے ۔
ان کے مابین ناجائز تعلقات ہیں۔ سید کے بیٹے نے بتایا کہ عرفان اور اس کی اہلیہ اکثر ویڈیو کالنگ کرتے ہیں۔جب سیرکرنے کے لئے جاتے ہیں تو بھی فحش باتیں کرکے اسے ذلیل کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نے بتایا کہ بزرگ جوڑے کی بہو نے کچھ ماہ قبل اس خاندان کے خلاف جہیز کا مقدمہ درج کیا تھا ، جس کی تفتیش جاری ہے۔ اس کیس کو کمزور کرنے کے لئے سید ابراہیم اور اس کے اہل خانہ نے اپنی بہو کا کیریکٹر خراب ہونے کا الزام عائد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی بہوعرفان کی چچازاد بہن ہے اور عرفان نے یہی یہ رشتہ کرایا تھا۔ خبر لکھے جانے تک عرفان نے اپنی صفائی میں کچھ نہیں کہا ہے اور پولیس نے بھی اس معاملے میں عرفان سے بات کرنے کی کوشش کی تھی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔ احمد آباد ویجل پور پولیس اسٹیشن اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہوکی جانب سے اپنے شوہر اور ساس ۔سسر کے خلاف جہیز کے لئے ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں اس خاندان سے پوچھ گچھ بھی کی جارہی ہے۔

اسی دوران اپنی ہی بہوکے چال چلن پر شک کرتے ہوئے انٹرنیٹ میں کھلے عام اس طرح کاویڈیووائرل کرنے سے پولیس بھی حیران ہے۔
پولیس کا کہنا ہے وہ اس معاملے کی تمام زاویہ سے تحقیقات کر رہی ہے۔