جیسے تم ہندستانی تو ابھی بندر سے انسان بنے ہو:کنگنا

Taasir Urdu News Network | Mumbai (Maharashtra)  on 04-May-2021

ممبئی : ،4؍مئی کنگنا رناوت ویسیتو سرخیوں میں رہتی ہیں اور اس وقت وہ مشتعل ہوجاتی ہیں جب کوئی موجودہ حکومت پر سوال اٹھائے یا موجودہ حکومت کی شبیہ خراب کرنیکی کوشش کرے۔حال ہی میں ملک میں کوروناکیسز میں اضافے پر حکومت کی جانب سیکوئی ٹھوس قدم نہ اٹھائے جانے اور مرنیوالوں کی آخری رسومات ادا کرنیمیں درپیش دشواریوں پر کئی بین الاقوامی معروف میڈیا ہاؤسزنے خبریں شائع کی ہیں اور حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھائے ہیں۔اس پر بولی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت بھڑک گئی ہیں۔کنگنا رناوت نیاپنی ایک ویڈیو شئیر کی ہے اور اس ویڈیو میں انہوں نے بین الاقوامی میڈیا اور بھارتی دانشوروں پر تنقید کی ہے۔اس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ کورونا کے علاوہ ایسی بہت ساری چیزیں ہیں جو پریشان کرنے والی ہیں ، جنہیں میں آ پ کیساتھ ڈسکس کرنا چاہتی ہوں۔ کبھی آپ نے دیکھا ہیبھارت میں کوئی آفت آتی ہے، بحران آتا ہیتو بین الاقوامی سطح پر ایک مہم چلائی جاتی ہے اور ساریممالک ایک ساتھ ہو جاتے ہیں۔کنگنا یہیں نہیں رکیں بلکہ انہو ں نے مزید کہا کہ بھارت کو ایسیدکھایا جاتاہے کہ جیسیتم (ہندوستانی) لوگ تو ابھی بندر سے انسان بنیہو۔ چار گورے آ کر غلام نہیں بنائیں گے ، جب تک تمہیں نہیں بتائیں گے کہ کیاکرنا ہے، کیسیاٹھنا ہے، بیٹھنا ہے ،کھانا ہے۔ تم کو پتہ ہی نہیں ہے کہ جمہوریت کیاہے، تمہیں کسیسننا چاہئے، تم کوعقل ہی نہیں ہیتو ہم تم کو بتائیں گیکہ کیا کرنا ہے اور ان کا چینل بنتے ہیں ارونا دھتی جیسے دانشور۔کنگنا نیٹائمزمیگزین میں شائع خبر کابھی ذکر کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی میڈیا کو بہت برا کہا لیکن انہوں نیاس پر کچھ نہیں میڈیا ہاؤسز کیممالک سیبھارت کوکیسے رابطہ رکھنے چاہئے۔
بھارت کو کیا ان ممالک کیذریعہ دی جانیوالی امداد لینی چاہئے یا نہیں۔ انہوں نیاس پر بھی کوئی روشنی نہیں ڈالی کہ وبا کیموجودہ حالات کیلئے کون ذمہ دار ہے ، کیا کسے سیسوال پوچھے جانے چاہئے یا نہیں۔