جیل سے نکلتے ہی سرگرم ہوئے لالو، پارٹی کو سنبھالنے کے لئے 9 کو کریں گے ورچوئل میٹنگ

Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar)  on 06-May-2021

پٹنہ : ، 06 ۔ آر جے ڈی سپریمو جیل سے باہر نکلتے ہی بہار کی سیاست میں سرگرم ہو گئے ہیں۔ ان کے بہار ا?نے کا انتظار بے صبری سے کیا جارہیا ہے لیکن فی الحال وہ بہار نہیں ا?ئیں گے۔ وہیں سابق ایم پی شہاب الدین کے انتقال کے بعد جس طرح سے پارٹی میں ناراضگی ہے ، خاص طور سے مسلم طبقہ ، اسے تیجسوی اور تیج سنبھالنے میں اب تک پوری طرح فیل ثابت ہوئے ہیں۔ ان کے خلاف ناراضگی لگاتار بڑھ رہی ہے۔۔ ایسی صورتحال میں لالو پرساد پارٹی کے مسلم طبقے میں اپنی گرفت برقرار رکھنے کے لئے ایک بار پھر اپنا جادو دکھانے کے لئے تیار ہیں۔ اس کے لئے وہ اسمبلی انتخابات کے تمام 144 امیدواروں اور ممبران اسمبلی کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کریں گے۔ پارٹی نے بھی اس کے لئے تیاریاں شروع کردی ہے۔لالو 9 مئی کو کریں گے میٹنگ پارٹی رہنماو?ں کے مطابق لالواسی اتوار کو 9 مئی کو 2 بجے اپنے اراکین اسمبلی سے مخاطب ہوں گے۔ اس ورچوئل میٹنگ میں گذشتہ اسمبلی انتخابات میں جیتے۔ ہارے ا?رجے ڈی کے سبھی 144 امیدوار شامل ہوں گے۔ اس دوران وہ سبھی ایم ایل اے سے ان کے علاقہ میں کورونا کی حالت اور پارٹی کے کام کو لیکر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔ لال کی ورچوئل میٹنگ کا بنیادی مقصد پارٹی میں لگاتار بڑھ رہی ناراضگی ہے۔ جس طرح شہاب الدین ے انتقال کے بعد ا?رجے ڈی کے مسلم لیڈران ناراض ہیں اور پارٹی کے ریاستی نائب صدر سمیت دیگر لیڈران نے کھل کر تیجسوی پر تنقید کی ہے۔ اس سے پارٹی کے مسلم طبقہ میں شبیہ بیحد خراب ہوئی ہے۔ تیجسوی کے تئیں بڑھی ناراضگی کو کم کرنے کا سب سے بہترین ا?پشن سمجھا لالو پرساد کو اپنے ایم ایل اے اور کارکنان سے سیدھے رابطہ کیا جارہا ہے۔ پارٹی کو امید ہے کہ اس سے جو ناراضگی ہے ، اسے ختم کیا جاسکتا ہے۔
شہاب الدین کے انتقال کے بعد ا?ر جے ڈی کے مسلم ووٹ بینک میں غصہ ہے۔ سابق ڈپٹی چیئرمین سلیم پرویز پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ حامیوں میں ناراضگی ہے۔ دوسری طرف کورونا کی وجہ سے نتیش حکومت بیک فوٹ پر ہے۔ عدالت نے بھی حکومت کے کورونا سے بچاو? کو لیکر کئے گئے انتظامات پر سخت تبصرہ کیا ہے۔ ا?رجے ڈی کے ایم ایل اے یہ جاننے کے لئے بے چین ہیں کہ کب لالو پرساد ان کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کریں گے۔لالو پرساد کیا کیا ہدایات دیتے ہیں ، اس کا بھی انتظام سبھی کو ہے۔