رافیل میڈرڈ اوپن کے تیسرے رائونڈ میں پہنچے

Taasir Urdu News Network | Medrid (World)  on 06-May-2021

میڈرڈ :، 6 مئی ۔دنیا کے نمبر دو ٹینس کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے میڈرڈ اوپن کے تیسرے راونڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ بدھ کی رات کھیلے گئے دوسرے راونڈ میچ میں نڈال نے ہم وطن کارلوس الکاریز کو شکست دی۔ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ نڈال نے الکاریز کو 6-1، 6-2 سے شکست دے کر تیسرے دور میں داخلہ حاصل کیا۔ تیسرے راؤنڈ میں اب نڈال کا مقابلہ آسٹریلیا کے کوالیفائر الیکسی پوپرین اور چودہویں سیڈ جینک سنر کے درمیان ہونے والے مقابلے کے فاتح سے ہوگا۔نڈال نے ایلکاریز کے خلاف پہلے سیٹ میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔ اس کے بعد انہوں نے اس سیٹ میں 15 میں سے 12 پوائنٹس حاصل کیے۔ ہسپانوی کھلاڑی نے اس کے بعد دوسرے سیٹ میں بھی اپنی فارم برقرار رکھا اور آسانی سے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔