ریلوے نے کورونا متاثرین کے لئے بنایا آئیسولیشن کوچ

Taasir Urdu News Network | Jabalpur (Madhya Pradesh)  on 05-May-2021

جبلپور :، 5 مئی۔ مدن محل جبلپور ریلوے اسٹیشن پر ا?ئیسولیشن کوچ کھڑا کر دیا گیا۔ اب ضلع انتظامیہ ان کوچوں کو لوگوں کو ا?ئیسولیٹ کرنے کے لئے استعمال کر سکتی ہے۔ جبلپور ریل ڈویزن کے ڈی ا?ر ایم سنجے وشواس نے کوچوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران کمرشیل محکمہ کے ڈی سی ایم دویش سونی اور مدن محل ریلوے اسٹیشن ماسٹر ا?رتی یادو سمیت اعلیٰ افسران موجود تھے۔ ڈی ا?ر ایم نے تمام کوچوں میں ا?کسیجن سلینڈر، بیڈ اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ کوچوں کی حفاظت اور مرمت کا خاص خیال رکھا جائے۔ ضلع انتظامیہ سے ہدایت ملنے کے بعد کووڈ-19 متاثر مریضوں کے علاج کیلئے ریلوے کے ذریعہ تیار کئے گئے ا?ئیسولیشن کوچ جبلپور ڈویزن کے مدن محل (پنک اسٹیشن) پر تیار کرکے کھڑے کر دئے گئے ہیں۔ ان کوچوں کے اندر لوگوں کو ا?ئیسولیشن کی سہولیات دستیاب کرائی جائے گی۔ مدن محل اسٹیشن پر کھڑے کئے گئے یہ ا?ئیسولیشن کوچ دوسرے درجے کے رہیں گے، جس میں ریلوے کے ذریعہ کولر اور اندرمکمل انتظامات کئے گئے ہیں، جس سے کہ مسافروں کو گرمی اور دیگر پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ریلوے نے اس کے لئے مدن محل اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 3 کے باہر ایک اضافی راستہ بنا کر وہاں سے انفیکشن کے مریضوں کو داخلہ کا الگ سے انتظام کیا ہے، جس سے کہ عام مسافروں اور متاثرہ مریض کے درمیان فاصلے قائم رہیں۔
غور طلب ہیکہ جبلپور ریل ڈویزن نے ا?ئیسولیشن کی 12 کوچ کٹنی ضلع انتظامیہ کے مطالبے پر کٹنی ریلوے اسٹیشن بھیج دئے گئے ہیں۔ وہ پلیٹ فارم نمبر ایک پر کھڑے ہیں۔