ریمڈیسور کی کالا بازار کرنے کے الزام میں تین گرفتار

Taasir Urdu News Network | Noida (Uttar Pradesh)  on 06-May-2021

نوئیڈا : ، 6 مئی،ترپردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع میں کووڈ19 مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والے ریمڈیسور کی مبینہ طور پر کالا با زاری کررہے ہیں۔ اسپتال کارکن سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کے پاس سے پولیس نے ریمڈیسور کی پانچ خوراک بھی برآمد کی ہے۔ڈپٹی پولیس کمشنر ہریش چندر نے بتایا کہ نوئیڈ ا فیز 2 تھانے کی پولیس نے ایک اطلاع کی بنیاد پر جمعرات دوپہر کو نعیم، نثار،اور پرویش نامی تین لوگوں کو گرفتار کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس سے پولیس نے پانچ ریمڈیسور انجکشن برآمد کیا ہے۔ڈپٹی پولیس کمشنر نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ نعیم گریٹر نوئیڈا میں واقع ایک اسپتال میں کام کرتا ہے جبکہ پرویش میڈیکل ری پریزینٹیٹو ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کو یہ معلومات ملی ہے ، کہ ملزم دو ہزار روپے قیمت کے انجکشن کو30 سے 40سے ہزار روپے میں فروخت کرتے تھے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ انہیں ریمڈیسو انجکشن کہاں سے ملی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ کچھ اسپتالوں میںبنے میڈیکل اسٹورکے چلانے والے اور اسپتال کارکن بھی اس کالا بازاری میں شامل ہیں۔.