مئی کے آخر تک کم ہو سکتا ہے کووڈ کا قہر:ڈاکٹر گگن دیپ

Taasir Urdu News Network | New Delhi (Delhi)  on 06-May-2021

نئی دہلی :،6مئی،کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے درمیان اچھی خبر ہے۔ وائرولاجسٹ ڈاکٹر گگن دیپ کانگ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مئی کے آخر وسط اور آخر میں کووڈ19 کا قہر کم ہوسکتا ہے۔ اس دوران انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین Covid 19 کی افادیت پر چرچا کی۔ ڈاکٹر گگن دیپ کانگ نے لاک ڈاؤن کی بات کی بھی حمایت کی ہے۔ بدھ کو انڈین وومن پریس کاپرس کی ورچوئل طور پر میٹنگ ہوئی۔ اس دوران ڈاکٹر گگن دیپ کانگ نے مئی کے وسط سے آخر تک کورونا کے حالات بہتر ہونے کا امکان ظاہر کیا۔اس دوران وائرولاجسٹ ڈاکٹر گگن دیپ کانگ نے ہندستان میں لگائی جارہی کورونا ویکسین کی بھی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا، ویکسین بیماری اور سنگین بیماری کے خلاف کافی محفوظ ہے۔ وہیں وائرس کے خلاف بھی کچھ تحفظ دیتی ہے۔ انہوں نے ویکسین لگوانے کی حمایت کی ہے۔ ہندستان میں فی الحال کووی شیلڈ اور کو ویکسین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ آنے والے وقت میں اور بھی ویکسنی اس میں شامل ہوں گی۔ڈاکٹر گگن دیپ کانگ نے کہاکہ اگر آپ انفیکشن سے محفوظ ہیں تو ساتھ ہی آپ اسے دوسرے شخص کو نہیں دیں گے۔ اس لئے ویکسین سنگین بیماری اور موت کے خلاف اچھا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھلے ہی وائرس سے نہ بچا جائے لیکن انفیکشن کو کم ضرور کرے گی۔ انہوں نے کہا ٹیسٹنگ میں گراوٹ ہونے کے بعد بھی ہم روز 4.5 لاکھ معاملوں کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔لاک ڈاؤن کو لیکر ڈاکٹر گگن دیپ کانگ نے کہا لاک ڈاؤن ضرور مدد کرے گا۔ اگر ہم آج سے 2-3 ہفتوں کے بعد کم معاملے دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں لاک ڈاؤن آج کرنا چاہئے۔ یہ اس بات کو یقینی طور پر کرے گا کہ ہمارے پاس تین ہفتوں میں معاملے کم ہوں گے۔ سوال اٹھتا ہے کہ کیا ہم ایسا کرنے کی حالت میں ہیں۔انہوں نے کہا یے کہ اگر آپ اس بات کی گارنٹنی دے سکتے ہیں کہ لوگ محفوظ رہیں گے اور ان کے انسانی حقوق کی کوئی خالف ورزی نہیں ہوگی اور سبھی کو کھانا اور سہولیت ملیں گی تو اس کے بارے میں سوچیں۔ ڈاکٹر گگن دیپ کانگ فی الحال پنچاجب اور آندھرا پردیش حکومت کی وبا کو کو روکنے کیلئے صلاحکار کا کردار نبھا رہے ہیں۔