چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچا چیلسی، مانچسٹر سٹی سے ہوگا سامنا

Taasir Urdu News Network | London (Untied Kingdom)  on 06-May-2021

لندن :، 6مئی ۔چیلسی دوسرے مرحلہ میںسیمی فائنل میں رییل میڈرڈ کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ کے فائنل میںپہنچ گیاہے ، جہاں ان کا مقابلہ مانچسٹر سٹی سے ہوگا۔دوسرے مرحلے کے سیمی فائنل میں ، چیلسی نے رییل میڈرڈ کو 2-0 سے شکست دی اور اس کے نتیجے میں ، انہوں نے ایگریگیٹ میں 3-1 سے کامیابی حاصل کی۔ چیلسی اور رییل میڈرڈ کے مابین پہلا مرحلہ سیمی فائنل میچ 1-1 سے برابر رہا۔چیلسی کے تیمو ورنر نے 28 ویں منٹ میں میچ کا پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0 سے آگے کردیا۔
چیلسی نے پہلے ہاف کے اختتام پر اپنی برتری برقرار رکھی۔دوسرے ہاف میں ، رییل میڈرڈ نے گول کرنے کی پوری کوشش کی ، لیکن چیلسی نے انہیں کسی طرح روک دیا اور زین الدین زیدان کی ٹیم مایوس ہوگئی۔میچ کے 85 ویں منٹ میں ، چیلسی کے لئے میسن ماؤنٹ نے دوسرا گول ریکارڈ کیا اور ٹیم کو 2-0 ، وہی اسکور فیصلہ کن ثابت ہوا اور چیلسی فائنل میں ۔ چیلسی اور مانچسٹر سٹی کا مقابلہ اب 29 مئی کو چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ہوگا۔
اس سے قبل مانچسٹر سٹی نے پیرس سینٹ جرمین کو 4-1 کے ایک مجموعی سکورسے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔