کورونا کرفیو کی خلاف ورزی، 28 پر معاملے درج

Taasir Urdu News Network | Shivni (Madhya Pradesh)  on 04-May-2021

سیونی :، 4 مئی۔ ضلع کے لکھنادون، برگھاٹ اور بادلپار چوکی پولیس نے کورونا کرفیو کی خلاف ورزی اور بغیر اجازت کے دکان سے سامان فروخت کرنے والے 18 لوگوں کے خلاف معاملے درج کئے گئے ہیں۔ وہیں بغیر ضرورت گھومنے والے 12 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے اور 167 لوگوں کے خلاف چالانی کارروائی کرتے ہوئے 20 ہزار 400 روپئے سمن فیس وصول کیا گیا ہے۔
بادلپار تھانہ انچارج نے بتایا کہ پیر کو بادلپار چوکی پولیس نے گشت کے دوران کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرکے اپنی دکانوں کو کھول کر سامان فروخت کرتے پائے جانے پر اوم کار ولد راما چوہان (کپڑا دکان) اور نگم ولد بھوج راج رگھوونشی (کرانا دکان) کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ڈونڈا سیونی تھانہ انچارج دیوکرن ڈہیریا نے بتایاکہ پیر کو بغیر اجازت کے مزدوروں سے اپنے مکان کی تعمیر کرا رہے مکان مالک دھرمیندر ولد رام ناتھ مشرا ساکن گل مہر کالونی ٹیگور وارڈ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت جرم درج کیا گیا ہے۔
اسی طرح کوتوالی تھانہ انچارج مہادیو ناگوتیا نے بتایا کہ پیر کو بغیر اجازت کے کرانا سامان فروخت کرتے پائے جانے پر تین کرانا دکانداروں، بلاضرورت گھومنے والے تین لوگوں، دو موٹر سائیکل سواروں اور گھسیاری چوک پر سبزی فروخت کرنے پائے جانے پر ایک شخص کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعہ 51 کے تحت 9 معاملے درج کئے گئے ہیں۔