فن فنکار

انجلینا جولی کی سالگرہ پر بچوں کی سرپرائز پارٹی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

لاس اینجلس،۹؍جون- اقوام متحدہ کی سفیر اور ہالی ووڈ سپراسٹار انجلینا جولی کے چھ بچوں نے والدہ کیلئے سرپرائز ڈنر کا اہتمام کرکے انہیں حیران کردیا۔انجلینا جولی نے جمعہ کے روز 46 ویں سالگرہ منائی ہے، اس موقع پر آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کو ان کے بچوں نے اچانک لاس اینجلس ریستوران ٹی اے او میں انکی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر دعوت کااہتمام کرکے حیران کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انجلینا جولی نے گھر میں زبردست دن گزارا، اور ان کے بچوں نیان کے لیے ایک خصوصی ڈنر کا اہتمام کرکے انہیں حیران کردیا۔اس سال کے شروع میں مدرز ڈے کے موقع پر ، جولی نے مداحوں کواپنیایک انٹرویو میں اپنے بچوں کے ساتھ اپنیرشتے کی نوعیت کے بارے میں بتایا تھا۔انہوں نیبتایاکہ ’میرے بچے مدرز ڈے کے موقع پر ہمیشہ ہی حیرت انگیز رہے ہیں۔ میرے لیے خوشی کی بات یہ ہے کہ میں اس دن کوئی بھی منصوبہ بندی نہیں کرتی ہوں ، میں کچھ نہیں کرتی ہوں ، اور میرے سب بچے اس دن مل کر کام کرتے ہیں اور ہمیشہ مجھے حیران کردیتے ہیں۔‘انجلینا نے مزید بتایا کہ ’مجھے صرف اتنا پتہ ہوتا ہے کہ وہ ایک ساتھ کچھ کر رہے ہیں۔
اور ساتھ میں کچھ سوچ رہے ہیں اورمیں ہر دفعہ رو دیتی ہوں۔ اور بچے ہمیشہ میرا اس بات پرمیرا مزاق بناتے ہیں کہ میں مجھے کتنا جلدی رونا آتا ہے۔‘

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper