کھیل

اولمپک گیم: کیا 2036 کا اولمپک ہندستان میں ہوگا؟

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی،09؍ جون – کیا ہندوستان میں اولمپک کھیلوں کا خواب 2036 میں 16 سال بعد پورا ہوسکتا ہے؟ اس سوال کا جواب صرف آئندہ چند مہینوں میں ہی ملے گا ، لیکن اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے لئے احمد آباد پوری طرح تیار ہے۔ احمد آباد نے اس کی تیاری کے لئے تیاری شروع کردی ہے۔ بہت سے قسم کے نئے انفراسٹرکچر تعمیر کیے جارہے ہیں۔ احمد آباد اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (اے یو ڈی اے) نے کھیلوں اور غیر کھیلوں کے انفراسٹرکچر تجزیہ کے لئے اولمپک اصولوں کے مطابق ٹینڈرز جاری کردیئے ہیں۔
ٹینڈر پر کھرا اترنے والی ایجنسیاں کو اگلے تین ماہ میں تعمیراتی رپورٹ تیار کرنا ہوگی۔دراصل 2028 تک اولمپک کے میزبان ملک کا فیصلہ ہوچکا ہے۔
اب 2032 کی میزبانی کے لئے بولیاں اگلے مہینے لگائی جائیںگی ۔ 2020 اولمپک کھیلوں کا انعقاد کورونا کی وجہ سے 2021 میں ہونا ہے۔ یہ جاپان میں منعقد ہوگا ۔ تاہم اس پر شک کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔
2024 اولمپکس پیرس میں کھیلے جائیںگے اور 2028 اولمپکس لاس اینجلس میں ہوں گے۔ 2032 اولمپکس کے لئے بھی تقریباً فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اولمپک کمیٹی نے آسٹریلیا کے برسبین کو اس کے لئے بہترمقام سمجھا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper