کھیل

ایشین گیمز میں طلائی تمغہ یافتہ سابق باکسر ڈنکو سنگھ کا انتقال

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی ،10؍ جون – ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والے اور ہندوستانی باکسر ڈینکو سنگھ کینسر سے طویل جنگ لڑنے کے بعد بالآخرجمعرات کو چل بسے ان کی عمر 42 سال تھی اور وہ 2017 سے اس بیماری سے لڑ رہے تھے۔ اس کے خاندان میںان کی اہلیہ اور ایک بیٹا اور بیٹی ہیں۔کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے علاوہ گزشتہ سال کورونا سے بھی متاثر گئے تھے،وہ یرقان کے بھی شکارتھے۔ اولمپکس میں حصہ لینے والے باکسر وکاس کرشنن نے کہاکہ ہم ایک عظیم کھلاڑی سے محروم ہوگئے ہیں۔ وزیر کھیل کیرن ریججونے ٹویٹ کیاکہ شری ڈینکو سنگھ کے انتقال سے مجھے شدید غم لاحق ہواہے۔ وہ ہندوستان کے بہترین باکسر تھے۔ ڈنکو نے 1998 میں بنکاک ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد ہندوستان میں باکسنگ میں انقلاب برپا کردیا تھا۔ ملے۔ منی پور کے سپر اسٹار نے 10 سال کی عمر میں اپنا پہلا قومی ٹائٹل (سب جونیئر) جیتا تھا۔ وہ ہندوستانی باکسنگ کے پہلے اسٹار باکسر تھے جن کے ایشین گیمز کے طلائی تمغے نے بہت سے لوگوں کو کھیل میں دلچسپی پیدا کی ان میںچھ مرتبہ کی عالمی چمپئن ایم سی میری کوم بھی شامل ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper