فن فنکار

بھارتی اداکار کی فیس بک پر اپنی جان لینے کی دھمکی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،۱۱؍جون – بھارتی ٹی وی اداکار سوو چکربورتی نے فیس بک لائیو سیشن کے دوران اپنی جان اپنے ہاتھوں لینے کی دھمکی دی ہے۔میڈیا کے مطابق 8 جون 2021 کو بھارتی پولیس اور فیس بک صارفین اس وقت الرٹ (چوکنا) ہوگئے جب ٹی وی ڈراموں کے اداکار سوو چکربورتی نے فیس بک پر لائیو سیشن کے دوران دھمکی دی کہ کورونا وبا کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤمین کے دوران کام نہ ملنے کی وجہ سے وہ خودکشی کرلیں گے۔دنیا بھر کی طرح بھارت بھی کورونا وبا کے باعث شدید متاثر ہوا ہے لیکن کورونا کی حالیہ لہر نے بھارت میں تباہی مچادی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر جہاں لاکھوں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں وہیں بھارت کی شوبز انڈسٹری بھی اس وبا سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ اور متعدد فنکار کام نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں بیٹھے ہیں۔
ٹی وی اداکار سوو چکربورتی نے بھی اپنی جان لینے کا سبب کورونا وبا کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن اور بے روزگاری کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک برس سے وہ مالی مشکلات سیدوچار ہیں۔
فیس بک صارفین نے اداکار کی جانب سے خودکشی کیے جانے کی دھمکی دینے کے بعد پولیس کو اطلاع دی اور پولیس فوراً کارروائی کرتے ہوئے اداکار کے گھر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب اداکار محفوظ ہیں۔پولیس کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتے کی رات ہمیں ایک فیس بک صارف کی کال آئی جس میں اس نے ہمیں اداکار کی دھمکی کے بارے میں بتایا تو ہم نے فوراً ایکشن لیا۔ اداکار سوو چکربورتی نے ہمیں بتایا کہ اس کے پاس اگست 2020 سے کوئی کام نہیں ہے۔واضح رہے کہ اداکار سوو چکرپورتی نے متعدد ڈراموں میں مختصر کردار ادا کیے ہیں جن میں ’’منگل چاندی‘‘ اور’’ مناسا‘‘شامل ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper