ریاست

بہار میں آج تیسرے دن لگاتار ہوگی موسلا دھار بارش

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ سمیت 6 اضلاع میں بھاری بارش کا الرٹ
پٹنہ ،22 جون -۔محکمہ موسمیات نے پٹنہ گیا سمیت 6 اضلاع میں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے تیز ہواو?ں اور گرج چمک کے امکان کے ساتھ یہاں تیز بارش ہوسکتی ہے۔حالانکہ دو دن سے محکمہ موسمیات نے پوری ریاست میں بارش اور گرج چمک کو لیکر الرٹ کردیا ہے۔ انتظامیہ نے متعلقہ اضلاع کو بھی تباہی کے لئے پوری طرح تیار رہنے کو کہا ہے، محکمہ نے منگل کی صبح پٹنہ ،گیا ، جموئی ، جہان ا?باد ، نالندہ اور بھوج پور کے متعلق الرٹ جاری کیا ہے محکمہ کا کہنا ہے کہ ان اضلاع میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں تیز بارش کے ساتھ گرج چمک کا بھی امکان ہے، نالندہ ، شیخپورہ ، لکھی رائے ، بیگوسرائے میں ہلکی اور اعتدال بارش کا بھی امکان ہے محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ پیر کو بھی ا?سمان ابر ا?لود رہے گا اس دوران بجلی گرنے کا خطرہ ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں مانسون مکمل طور پر سرگرم ہوگیا ہے اس کا اثر بھی دکھائی دے رہا ہے ریاست میں اب تک عام سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔
محکمہ نے ا?ئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بہار کے مغربی چمپارن ، سیوان ، سارن ، مشرقی چمپارن اور گوپال گنج میں زیادہ تر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کی ہے گرج چمک کے ساتھ ان اضلاع میں بھی ا?سمانی بجلی گرنے کا امکان ہے، سیتا مڑھی سمیت 7 اضلاع میں بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شمال وسطی بہار کے سیتامڑھی ، مدھوبنی ، مظفر پور ، دربھنگہ ، ویشالی ، شہوہر اور سمستی پور میں زیادہ تر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ ایک یا دو مقامات پر ا?سمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔اس کے ساتھ ہی ایک یا دو مقامات پر تیز بارش کا بھی امکان ہے، سوپول ، ارریہ ، کشن گنج ، مدھے پورہ ، سہرسہ ، پورنیہ میں مختلف مقامات پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ان اضلاع میں محکمہ موسمیات نے ایک یا دو مقامات پر ا?سمانی بجلی گرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
بھوج پور ، روہتاس ، بھببھوا ، اورنگ ا?باد ، جہان ا?باد اور ارول میں کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ایک یا دو مقامات پر ا?سمانی بجلی گر سکتی ہے، محکمہ نے پٹنہ ، گیا ، نالندہ ، شیخ پورہ ، نوادہ ، بیگوسرائے اور جموئی میں کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ نے ایک یا دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بارے میں الرٹ کردیا ہے، کٹیہار ، بھاگل پور ، بانکا ، جموئی ، مونگیر اور کھگڑیا میں محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ زیادہ تر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی اس سلسلے میں محکمہ نے متنبہ کیا ہے کہ ایک یا دو مقامات پر تیز ہواو?ں کے ساتھ تیز بارش اور گرج چمک کے امکانات ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper