ریاست

رام مندر کے نام پر جعلی ویب سائٹ بنا کر لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں پانچ افراد گرفتار

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

گوتم بوھد نگر ، 22 جون- اترپردیش، گوتم بدھ نگر ضلع کی سائبر سیل پولیس، نے رام جنم بھومی ٹرسٹ کی جعلی ویب سائٹ بنا کر لاکھوں روپے کی جعل سازی کرنے والے پانچ سائبر ٹھگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو نوئیڈا کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد اجودھیا لے جایا جائے گا۔ اس معاملہ میں اجودھیا ضلع میں ایف ا?ء￿ ی ا?ر درج ہے اور تمام ملزم دہلی کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے پانچ موبائل فون ، ایک لیپ ٹاپ ، دو سم کارڈ ، آدھار کارڈوں کی 50 فوٹو کاپیاں برآمد کی ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (سائبر کرائم) تریوینی سنگھ نے بتایا کہ 30 جنوری 2021 کو پولیس اسٹیشن رام جنم بھومی (اجودھیا) میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یہ الزام لگایا گیا تھا کہ کچھ لوگ رام مندر جنم بھومی ٹرسٹ کے نام پر جعلی ویب سائٹ بنا کر عقیدت مندوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ اس کے بعد لکھنؤ اور نوئیڈا کی سائبر سیل ٹیم اس معاملہ کی تفتیش کر رہے تھی۔ ایک اطلاع کی بنیاد پر ، ٹیم نے نوئیڈا دہلی بارڈر کے نیو اشوک نگر کے قریب سے ان افراد کو گرفتار کیا۔ ان کی شناخت آشیش گپتا ، نوین کمار ، سومیت کمار ، امیت جھاں کے نام سے کی گئی ہے۔ یہ تمام ملزم اشوک نگر میں رہتے تھے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper