فن فنکار

فلم ہدایت کار بدھ دیب داس گپتا کاانتقال ، وزیر اعظم ، وزیر اعلی نے غم کا اظہار کیا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

کولکاتہ ، 10 جون- قومی ایوارڈ یافتہ نامور فلم ہدایتکار بدھ دیب داس گپتا کا جمعرات کی صبح انتقال ہوگیا۔
77 سالہ داس گپتا نے کولکاتہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی ممتا بنرجی اور دیگر نامور شخصیات نے ان کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔داس گپتا عمر سے متعلق کئی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ ان کی پہلی شادی سے ان کی بیوی اور دو بیٹیاں ہیں۔ کنبہ کے افراد نے بتایا کہ قومی ایوارڈ یافتہ ہدایتکار طویل عرصے سے گردے کی بیماری میں مبتلا تھے اور انہیں ہر ہفتے دو بار باقاعدگی سے ڈائلیسس کروانا پڑتا تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ’شری بدھ دیب داس گپتا کے انتقال سے رنجیدہوں۔ انہوں نے مختلف کاموں میںمعاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ تال میل بٹھایا۔ وہ ایک نامور مفکر اور شاعر بھی تھے۔ میں غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیتکرتا ہوں۔‘‘مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ان کی موت پر تعزیت کی ہے۔ ٹویٹر پر بات کرتے ہوئے ، بنرجی نے کہا ’نامور فلمساز بدھ دیب داس گپتا کے انتقال سے رنجیدہ ہوں۔ اپنے کام کے ذریعہ ، انہوں نے سنیما کی زبان کو انوکھا کردیا۔ ان کی موت فلمی برادری کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ ان کے اہل خانہ ، ساتھیوں اور مداحوں سے تعزیت۔‘

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper