کھیل

مچل سینٹنراور ولیمسن کاکھیلنا مشکل

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

لندن ،09؍ جون – دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹیسٹ سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دوہرا دھچکا لگا ہے۔ در اصل نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر مچل سینٹنر انگلی کی چوٹ کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں، جبکہ کپتان کین ولیمسن کا بھی اس میچ میں کھیلنا یقینی نہیں ہے۔ساؤتھمپٹن میں 18 جون سے ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ سے قبل نیوزی لینڈ کے دو کھلاڑیوں کا زخمی ہونا ٹیم کے لئے اچھی خبر نہیں ہے۔ مچل سیٹنر کو گذشتہ ہفتے لارڈز میں پہلے ٹیسٹ کے دوران انگلی میں چوٹ آئی تھی اور اس کی انگلی سے خون بہنے لگا تھا۔ اسی ٹیسٹ کے دوران کپتان کین ولیمسن کو کہنی کی انجری کا سامنا کرنا پڑا کین محدود اوورز کی سیریز اور انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے ابتدائی میچوں میں میں نہیں کھیل سکے تھینیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہاکہ مچل سیٹنر کی انگلی میں زیادہ چوٹ لگی تھی۔
اور زیادہ خون نکل گیا تھا ،ان کے ٹھیک ہونے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔اسٹڈ نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ ولیمسن کو فٹ ہونے کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کین ولیمسن کی کہنی اب بھی تھوڑا پریشان کررہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper