کھیل

ٹوکیو اولمپکس میںاپنے عہدیداروں کی ٹیم نہیں بھیجے گا وزارت کھیل

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی،11؍ جون – وزارت کھیل نے کہا کہ وہ اپنے عہدیداروں کی ٹیم کو ٹوکیو اولمپکس نہیں بھیجے گا کیوں کہ وہ کھیلوں میں حصہ لینے والے ایتھلیٹوں کو کوچ اور فزیو سمیت زیادہ سے زیادہ سپورٹ اسٹاف بھیجنا چاہتی ہے۔
ٹوکیو اولمپکس کے لئے اب تک مجموعی طور پر 100 کھلاڑیوں نے کوالیفائی کرلیا ہے اور مزید25 سے 35 تک شامل ہونے کی توقع ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہاکہ وزارت نے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ اضافی معاون عملہ جیسے کوچ، ڈاکٹر، فزیوتھیراپسٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے مطابق کھلاڑیوں، کوچوں اور معاون عملے کے علاوہ کسی بھی شخص کے سفر کی اجازت صرف اسی صورت میں ہوگی۔
جب وہاں پروٹوکول کی ضرورت ہو۔اس کے تحت وزارت نے کسی بھی ٹیم کو ٹوکیو اولمپکس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قواعد کے مطابق اولمپکس میں جانے والے عہدیداروں کی تعداد ایتھلیٹوں کی دستے کی تعدادایک تہائی سے زیادہ نہیں ہوسکتی ہے۔
کورونا کے چیلنجوں کے پیش نظر جاپانی حکومت نے اپنے وزرا کے عملے کی ٹیموں کی تعداد بھی محدود کردی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper