دنیا بھر سے

ٹی وی سیریز’لوکی‘ میں اپنا کردار ذمہ داری سمجھ کر نبھایا: ٹام ہیڈلسن

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

لاس اینجلس ،۲۱؍جون-ہولی وڈ کے معروف اداکار و پروڈیوسر ٹام ہیڈلسن کی نئی مشہورٹی وی سیریز ’لوکی‘ کا ٹریلر منظر عام پر آتے ہی یہ سیریز آج کل مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔اس حوالے سے این ڈی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران ٹی وی سیریز ’لوکی‘ کے بارے میں ٹام ہیڈلسن کا کہنا تھا کہ ’میں اس ٹی وی سیریزمیں کبھی بھی ساتھی اداکاروں کے بغیر ایسا کام نہ کر پاتا، میں نے اس کردار کو ایک ذمہ داری سمجھتے ہوئے نبھایا ہے۔‘اس ٹی وی سیریز کی کہانی ایک ایسے کردار کے بارے میں ہے جو برمنگھم میں اپنی نوکری ختم کرنے کے بعد لندن واپس منتقل ہو جاتا ہے۔ برمنگھم سے لندن ڈرائیو کرتے ہوئے اپنے تمام مسائل کا ذکر اپنے باپ سے کرتا ہے جو حقیقت میں فوت ہو چکا ہوتا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران ٹام ہیڈلسن سے صحافی نے سوال کیا کہ انہوں نے اپنی ویڈیو میں دو مرتبہ بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا ذکر کیا تھا، کیا واقعی ان کا کام دیکھا ہوا ہے؟جس کے جواب میں ٹام ہیڈلسن کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت پرانی بات ہے، مجھے یاد ہے جب میں فلم دیوداس دیکھنے گیا تھا، میرا مطلب ہے کہ یہ کافی پرانی فلم ہے مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں ایک مقامی سینما میں دیکھنے گیا تھا جو کہ میرے لیے ایک غیر معمولی بات تھی۔اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے ٹام کا کہنا تھا کہ ’میں نے ایسا کبھی پہلے کبھی نہیں دیکھا۔انٹرویو کے اختتام پر ہولی وڈ اداکار نے بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا مشہورا سٹائل بھی کاپی کرنے کی کوشش کی جو فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کے بعد بہت مشہور ہوا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper