فن فنکار

پرل وی پوری اداکار کی نابالغ بیٹی کیساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ممبئی ،۹؍جون- بھارت کے معروف ٹی وی اداکار پرل وی پوری کو جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ اداکار پرجنسی زیادتی اورہراسانی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ایک خاتون نے اداکار پرجنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔
خاتون اور اس کے اہل خانہ نے پرل وی پوری کے خلاف شکایت درج کروائی ہے اور پولیس نے 4 جون کوانہیں گرفتار کرلیا۔ فی الحال اداکار پولیس کی تحویل میں ہے۔ اداکار پرل وی پوری پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ اپنی ایک خاتون ساتھی اسٹار کی نابالغ بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔ متاثرہ لڑکی نے اپنے والد کو زیادتی کے بارے میں بتایا جس کے بعد متاثرہ لڑکی کے والد نے والیو پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی۔
والیو پولیس نے پرل پوری کے خلاف دفعہ سی آر آئی پی سی 376 اے بی ، آر / ڈبلیو پی او سی ایس او ایکٹ 4 ، 8 ، 12 ، 19 ، 21 کے تحت درج کیا ہے۔ ملزم کو فوری گرفتار کرلیا ہے۔
پرل وی نے اپنے اداکاری کے کریئر کا آغاز سال 2013میں کیا تھا۔ انہوں نے 2013 میں ٹی وی سیریل دل کی نظر سے خوبصورت کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا۔اگرچہ کہ اہم اداکار کے طور پر انہیں پہلا بریک ’’پھر بھی نہ مانے بد تمیز دل‘‘ کے ساتھ ملا۔ اس کے بعد پرل وی پوری نے ناگا ارجن ایک یودھا، بے پناہ پیار، ناگن 3 اور برہماراکش 2 جیسے بہت سیرل میں کام کئے۔ اداکار بگ باس 12 اور 13 میں بطور مہمان بھی نظر آ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ پرل کچن چیمپیئن 5 اور خطرہ .خطرہ.خطرہ جیسے ریلیٹی شو میں بھی نظر آئے۔ ان کیکچھ میوزک ویڈیو بھی آچکے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper