کھیل

ڈبلیو ٹی سی فائنل سے قبل آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہوںگے پانچ ادوار کے10 کھلاڑی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

دبئی ،10؍ جون – انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پانچ ادوارکے دس مایہ نازوں کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرے گی، جس سے اس فہرست میں شامل ہونے والے کرکٹرز کی تعداد 103 ہو جائے گی۔جمعرات کو کرکٹ کے عالمی ادارہ نے آئی سی سی ہال آف فیم کے خصوصی ایڈیشن کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ فیصلہ پہلی عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل سے قبل کیا ۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ڈبلیو ٹی سی کا فائنل 18 جون سے ساوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔اس فہرست میں دس لیجنڈ جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں نمایاں تعاون کیاہے انہیں شامل کیا جائے گا۔ اس وقت اس فہرست میں مجموعی طور پر 93 کرکٹرز شامل ہیں۔ ان دس کھلاڑیوں میں ہر دور کے دو ،دوکھلاڑی شامل ہوں گے۔آئی سی سی کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو جویف الارڈائس نے ایک ریلیز میں کہاکہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ساؤتھمپٹن میں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل سے قبل دس لیجنڈری کرکٹرز کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس خصوصی ایڈیشن میں پانچ ادوارکے دو کھلاڑیوں کو ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا۔ ان ادوارمیں ابتدائی کرکٹ دور (1918 سے پہلے)، دو جنگ عظیم کا دور (1918-1945)، جنگ کے بعد کا دور (1946-1970)، ون ڈے دور (1971-1995) اور جدید دور (1996—2016) شامل ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper