فن فنکار

کارتک آرین کے ڈانس کا ویڈیو وائرل ، الو ارجن کے گانے پر رقص

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ممبئی ،11؍جون (ایم ملک )اداکار کارتک آرین کا ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر زبر دست وائرل ہو رہا ہے۔ اس ڈانس ویڈیو میں ، کارتک آرین ساؤتھ سپر اسٹار الو ارجن کی فلم الا ویکنتاپورملو کے گانے بٹا بوما پر زبر دست ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں ۔ اس ویڈیو کو کارتک آرین نے خود اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ، کارتک نے لکھا – ‘ڈانس لائک’ ساتھ ہی انہوں نے سوالیہ نشان بھی لگایا ہے اور بریکیٹ میں لکھا ہے کوئی دیکھ نہیں رہا ،یہ مت لکھنا۔ کارتک آرین نے ساؤتھ کے اس گانے پر زبردست ڈانس اسٹیپ کیے ہیں۔ کارتک کے اس رقص کو مداحوں میں بے حد پسند کیا جارہا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے کارتک کے اس ڈانس ویڈیو کو بھی چند گھنٹوں میں ہی سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا۔ ان کا یہ رقص دیکھ کر شائقین ان کی بہت تعریف کر رہے ہیں۔ کارتک پچھلے کچھ دنوں سے کافی چرچہ میں ہے۔ ایک کے بعد ایک ، انہیں کئی فلموں سے باہر کا راستہ دکھایا گیا۔ کارتک کے ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو وہ جلد ہی فلموں ‘ دھماکہ’ اور ‘ بھول بھولیا 2’ میں نظر آئیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper