کھیل

کسان کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

دیوبند:11؍جون(دانیال خان )محلہ سینی سرائے میں کسان کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح سماجوادی پسماندہ سیل کے ضلع صدر رام کشن سنگھ سینی نے فیتہ کاٹکر کیا ۔
افتتاحی تقریب میں رام کشن سنگھ سینی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا بھی ہماری زندگی میں ایک خاص مقام ہے۔
کھیلوں کو روزگار کا ذریعہ بھی بنایاجاسکتا ہے۔ انہوںنے کہا کرکٹ اکیڈمی کے کھلنے سے علاقہ کے نوجوانوں کو کافی فائدہ ہوگا ،انہوں نے کرکٹ اکیڈمی کے کوچ سے نوجوانوں کو کرکٹ کی باریکیاںسکھانے اور نوجوانوں سے کھیل کود کے میدان میں آگے بڑھنے کی اپیل کی۔اس دوران اجول سینی ، موہت سینی ، سورم سینی ، سونو سینی ، ونئے سینی ، کشور سینی ، کلدیپ سینی ، سچن سینی ، پنٹو سینی اور راجیش سینی وغیرہ موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper