کھیل

ہندستانی ہاکی ٹیم اولمپک ماحول کے مطابق تیاری کر رہی ہے:رمن

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

بنگلورو،09؍ جون – ہندوستانی ہاکی ٹیم کے فارورڈ رمن دیپ نے کہا کہ ٹیم اولمپک جیسا ماحول تیارکرکے ٹوکیو گیمز کی تیاری کر رہی ہے۔ رمن دیپ نے کہا کہ وہ اولمپکس کے شیڈول کے مطابق پریکٹس کرکے اپنی صلاحیتوں اور اپنی جسمانی صلاحیت کا اندازہ کررہے ہیں۔ہندوستانی مردہاکی ٹیم 24 جولائی کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ ان دو ٹیموں کے علاوہ پول اے میں دفاعی اولمپک چمپئن ارجنٹینا، آسٹریلیا، اسپین اور میزبان جاپان شامل ہیں۔رمن دیپ نے کہاکہ ہمارے پہلے میچ پر بہت کچھ منحصر ہوگا ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اچھے نتیجہ سے ٹورنامنٹ کے باقی میچوںمیں کامیابی ملے گی ،انہوں نے کہاکہ ہم فی الحال اپنے اولمپک شیڈول کے مطابق مشق کر رہے ہیں۔ اولمپک کور گروپ سے تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اور کوچنگ عملہ نے ایسا ماحول پیدا کیا ہے جو اولمپکس کی طرح ہے۔ ریو اولمپکس میں کھیل چکے رمندیپ نے کہاکہ ہم ہندوستانی ٹیم کے کپڑے پہنتے ہیں، ہم تیاری کرتے ہیں جیسے ہمیں کسی سخت بین الاقوامی حریف کا سامنا کرنا ہو ۔ ہم میچ سے پہلے کی سرگرمیوں میں مشغول ہیں۔
جو بین الاقوامی میچ سے پہلے ہوتا ہے۔ ہم میچ سے قبل قومی ترانے کے لئے بھی ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ اپنی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے رمندیپ نے کہا کہ 2018 کی گھٹنوں کی انجری ان کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے لیکن اس کے علاوہ ان کا کیریئر صحیح طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper