کھیل

ہندستان۔نیوزی لینڈ:فائنل کے لئے ٹیم انڈیا کی پریکٹس شروع

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ساوتھمپٹن ، 10جون۔ ٹیم انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ انگلینڈ ساوتھمپٹن میں کھیلا جانا ہے۔
ٹیم انڈیاساوتھمپٹن پہنچنے کے بعد کئی روز تک قرنطین میں رہی جس دوران انہیں کسی سے ملنے کی اجازت نہیں تھی۔ البتہ اب قرنطین کی مدت پوری کرنے کے بعد ٹیم انڈیا نے فائنل میچ کے لئے پریکٹس شروع کردی ہے۔بورڈ آف کنٹرول فارکرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ٹیم انڈیا کے پہلے پریکٹس سیشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں تمام کھلاڑی شدت کے ساتھ پریکٹس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو جاری کرتے ہوئے بی سی سی آئی نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہمارا پہلا ٹیم پریکٹس سیشن شروع ہوا ہے اور اس دوران کافی جوش دیکھنے کو ملا ہے۔بی سی سی آئی کے ذریعہ شیئر کئے گئے اس ویڈیومیں رشبھ پانت چھکا لگانے کی مشق کرتے نظر آئے تھے۔
وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے پریکٹس کے دوران بہت سے تیز شاٹس کھیلے ، جس کی وجہ سے وہ پہچانے جاتے ہیں۔
وہیں کپتان وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے خوب کور ڈرائیو کے شاٹس کھیلے۔ اس میں اجنکیا رہانے ، جسپریت بمراہ ، محمد شمی ، ایشانت شرما ، روی چندرن اشون ، رویندر جڈیجا ، چتیشور پجارا ، محمد سراج اور شبھمن گل سمیت کئی کھلاڑیوں کونیٹ پر پسینہ بہاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں گیندبازی کی پریکٹس کے دوران ہیڈ کوچ روی شاستری اور بولنگ کوچ بھرت ارون بھی ایک ساتھ نظر آئے تھے۔بورڈ نے ویڈیو کے کپشن میں لکھا ہے کہ ہمارا پہلا گروپ ٹریننگ سیشن کافی شاندار رہا۔ کھلاڑی پرجوش تھے۔ ٹیم انڈیا کی تیاری زوروں پر ہے۔ واضح ہو کہ اس سے قبل بدھ کے روز کپتان وراٹ کوہلی نے بھی ایک تصویر شیئر کی تھی۔
انہوں نے لکھا – سورج چہرے پر مسکراہٹ بھی ساتھ لاتا ہے۔ٹیم انڈیا کے تجربہ کار اسپنر روی چندرن اشون نے پریکٹس کے دوران گیند پر انگلیاں پھیری جبکہ آل راؤنڈر رویندر جڈیجا نے بیٹنگ میں پریکٹس کی۔ ویڈیو میں جہاں اشون نے اپنی اسپن کی مدد سے کھلاڑیوں کو پریشان کیاوہیں بومرہ اور شمی نے یارکر کی مشق کی۔
سراج اور ایشانت کنٹرول کے ساتھ بولنگ کرتے نظر آئے۔ پوجارا نے ڈیفنس اور لیگ سائیڈ میں شاٹس لگانے پر توجہ دی۔
اس کے علاوہ شبھمن بھی بیٹنگ کی پریکٹس کرتے نظر آئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی کھلاڑیوں کے ساتھ فیلڈنگ پریکٹس بھی کی گرائی گئی۔آخر میں جسپریت بمراہ نے وراٹ کوہلی کے سامنے بالنگ کی اور فیلڈنگ میں روہت شرما ، شبھمن گل اور مینک اگروال سلپ کارڈن میں نظر آئے۔
پریکٹس سیشن کے دوران ، ٹیم انڈیا نے کورونا وبا کے پیش نظر تمام قواعد اور ہدایات پر عمل کیا۔ تربیتی سیشن کے دوران وراٹ کوہلی اور دیگر کھلاڑی بھی ماسک پہنے ہوئے نظر آئے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper