آئی سی سی ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا کا ریکارڈ بہت خراب،18 سال سے نہیں ملی جیت

نئی دہلی،09؍ جون -انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا کی کارکردگی بہت خراب رہی ہے۔
ایسی صورتحال میں جب ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 18 جون سے ساوتھمپٹن میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں کھیلنے کے لئے میدان میں اترے گی، تو آئی سی سی ٹورنامنٹس میں کیوی ٹیم کے خلاف اس کا ناقص ریکارڈ اس کے دماغ میں ضرور ہوگا ۔ہندوستان نے آخری مرتبہ 2003 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آئی سی سی ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔ اس وقت سورو گنگولی کی سربراہی میں ہندوستانی ٹیم نے کیوی ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں فاسٹ بولر ظہیر خان نے چار اور ہربھجن سنگھ نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس فتح کے بعد سے ہندوستان آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ایک بار بھی نیوزی لینڈ کو شکست نہیں دے سکا ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیگ میچ میں ہندوستان کو 10 رنز سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد 2016 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 10 میچ میں بھی ہندوستان کو 47 رنز سے شکست دی تھی۔جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اس کے بعد 2019 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کو 18 رنز سے شکست دی تھی۔اس کے علاوہ ورلڈ کپ کے بعد جب ہندوستانی ٹیم دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے نیوزی لینڈ گئی تھی جو ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ تھی۔ اس سیریز میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو ویلنگٹن میں پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے اور پھر کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔دریںاثنا نیوزی لینڈ 18 جون سے ہندوستان کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے لئے اپنے گیندبازوں کو تروتازہ رکھنے کے لیے انہیں انگلینڈ کے خلاف انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میںآرام دے گا ۔
نیوزی لینڈ پہلے ہی اپنے کپتان کین ولیمسن کی انجری کی وجہ سے فکر مند ہے۔
جبکہ اسپنر مچل سینٹنر بھی انگلی میں چوٹ کی وجہ سے جمعرات سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے محروم ہوں گے۔ ولیمسن کہنی کی چوٹ سے پریشان ہے۔تیز گیندباز ٹرینٹ بولٹ سیریز کے آخری میچ کے لئے دستیاب ہوں گے اور ایسی صورتحال میں نیوزی لینڈ دوسرے اہم گیندباز ٹم ساؤتھی، نیل ویگنر اور کائل جیمسن کو آرام دے سکتا ہے۔ ان میں سے دو گیندبازوںکو بھی آرام دیا جاسکتا ہے۔نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے دوسرے میچ سے قبل کہاکہ تمام گیندباز بہترحالت میں ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ اگلے میچ میں کھیلیں گے۔ تیزگیندبازی شعبے میں میٹ ہنری، ڈگ بریسویل اور جیکب ٹفی کو موقع مل سکتا ہے۔اسٹیڈ نے کہاکہ ڈبلیو ٹی سی کے فائنل کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم اس بات کو یقینی بنانا ے اہم گیندباز ہندوستان کے خلاف پہلی گیند سے اپنا کرشمہ دکھانے کے لئے تیار رہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم یہاں 20 کھلاڑیوں کی ٹیم لے کر آئے ہیں۔ ہمارے بہت سے کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ میٹ ہنری، ڈیرل مچل، ڈگ بریسویل، اعجاز پٹیل ایسے کھلاڑی ہیں۔
جو پہلے ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔