بھومی پیڈنیکر فلم ’رکشابندھن‘ میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گی

اداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم’ رکشابندھن‘ کافی عرصے سے خبروں میں ہیں۔
بھائی بہن کے رشتوںپر مبنی اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ اداکارہ بھومی پیڈنیکر مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ اداکارہ نے خود سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دی ہے۔
بھومی پیڈنیکر نے اکشے کمار اورآنند ایل رائے کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ’ایک بہت ہی خاص فلم اور ایک بہت ہی خاص دوبارہ ملاپ ہے۔
میں اپنے دو پسندیدہ تخلیقی پاور ہاؤسز اور انسانوں کے ساتھ پھر کام کرنیپر بہت پرجوش ہوں۔اکشے کمار نے بھی فلم میں بھومی پیڈنیکر کا خیرمقدم کیا اور ٹویٹ کیا’جب آپ خوش ہوجاتے ہیں تو ، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ واقعی ہم ہیں …’رکشابندھن‘ میں بھومی پیڈنیکر کورکھنے کیلئے بہت خوش ہوں۔
‘پچھلے سال رکشابندھنپر اکشے کمار نے فلم کے اعلان کے ساتھ شائقین کے ساتھ فلم کا پوسٹر بھی شیئر کیا تھا۔ اکشے کمار نے بھائی بہن کے رشتوں پر مبنی اس فلم کو اپنی بہن الکا ہیرانندانی کے لئے وقف کیا ہے۔