بیلا حدید نے فلسطینی جڑواں بہن بھائیوں کی حمایت میں آواز بلند کردی

لاس اینجلس ،۱۰؍جون- اسرائیلی پولیس نے اتوار کوفلسطینیوں کے اپنے گھروں سے زبردستی انخلاء کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے جڑواں فلسطینی بہن بھائیوں کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا تھا۔ شیخ جراح میں پولیس اہلکار نے 23 سالہ مونا ال خرد کو گرفتار اور ان کے بھائی محمد کے سمن چھوڑ گئے تھے،بعد ازاں محمد نے بھی گرفتاری دے دی تھی۔
ان کے گرفتاری کی خبر سامنے آنے کے بعد فلسطینی نڑاد امریکی لاڈل بیلا حدید نے انسٹاگرام پر ان جڑواں بہن بھائیوں کی حمایت میں پوسٹ کردی۔24 سالہ ماڈل نیانسٹاگرام اسٹوری میں اپنی ویڈیو میں کہا کہ یہ جرآت ہے، مونا ال کرد کے بھائی محمد ال کرد ہماری معلومات کا بہت بڑا ذریعہ ہیں۔
مونا ال کرد کی رہائی سے قبل پولیس کا پولیس اسٹیشن کے باہر ہجوم سے تصادم ہوا۔جڑواں بہن بھائیوں کے والد نبیل ال کرد نے کہا کہ بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں نے ان کے گھر پر حملہ کردیا اور ظالمانہ رویہ اپنایا، گرفتاری کی وجہ یہ تھی کہ جیسا کہ ہم کہتے ہیں کہ ہم اپنے گھر نہیں چھوڑیں گے اور وہ کسی کو اظہار رائے کی اجازت نہیں دیتے، وہ نہیں چاہتے کہ کوئی سچ بولے۔وہ ہمیں خاموش کرانا چاہتے ہیں۔ ال کرد جڑواں بہن بھائی ان خاندانوں میں شامل ہیں جنہیں اپنے گھر کالی کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے، جس کے خلاف سڑکوں اور سوشل میڈیا پر احتجاجی تحریک کی وہ سربراہی کررہے ہیں۔حال ہی میں یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ کو چیلنج کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مونا کو مقبولیت حاصل ہوئی۔