سوشانت کی زندگی پر فلم بنانے پر روک کی عرضی مسترد

نئی دہلی ، 10 جون-۔ دہلی ہائی کورٹ نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر فلم یا دستاویزی فلم بنانے پر روک کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ جسٹس سنجیو نارولا نے اس سلسلے میں سوشانت سنگھ راجپوت کے والد کرشنا کشور سنگھ کی درخواست خارج کردی۔
2 جون کو عدالت نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد اس معاملے میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔سماعت کے دوران فلم ششانک کے پروڈیوسر کی جانب پیش ہوئے ، ایڈووکیٹ اے پی سنگھ نے کہا تھا کہ فلم کا سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ گذشتہ 22 اپریل کو فلم ’ششانک‘ کے پروڈیوسر نے عدالت میں اپنا جواب داخل کیا تھا۔ششانک فلم کے پروڈیوسر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ایسی فلمیں بننی چاہئیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ دہلی ہائی کورٹ کے پاس اس درخواست کو سننے کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔اے پی سنگھ نے کہا تھا کہ فلم کا نام اور کرداروں کے نام سوشانت سنگھ راجپوت اور اس کے کنبہ کے افراد سے مماثلت نہیں رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ دہلی ہائی کورٹ کے پاس اس معاملے کو سننے کا دائرہ اختیار نہیں ہے کیونکہ ممبئی میں سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق تمام مقدمات چل رہے ہیں۔20 اپریل کو ، ہائی کورٹ نے ، سوشانت سنگھ راجپوت کے والد کے کے سنگھ کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ، فلمساز سرلا اے سراوگی کو نوٹس جاری کیا تھا۔ سماعت کے دوران وکیل وکاس سنگھ نے درخواست گزار کی جانب سے پیشی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگ سنگھ راجپوت کی زندگی پر فلم ، بائیوپک یا دستاویزی فلم بنا رہے ہیں۔ فلمی بایوپکس یا دستاویزی فلمیں بنانے والے لوگ سوشانت سنگھ راجپوت کے کنبے کی امیج کو دھیان میں رکھے بغیر اپنا نام کماناچاہتے ہیں۔