مہاراشٹر: منترالیہ بھون میں ای میل سے بم کی اطلاع دینے والاگرفتار

ممبئی ، 22 جون۔ مہاراشٹرا کی وزارت میں بم لگانے کی دھمکی دیتے ہوئے ای میل بھیجنے والے ملزم شیلندر شندے کو پولیس نے پونے سے گرفتار کرلیاہے۔ ایک ماہ میں منترالیہ میں بم دھمکی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ میرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن کی ٹیم معاملے کی پوری جانچ کر رہی ہے۔
یادرہے کہ مہاراشٹر میں ، منترالیہ بھون وہاں کا سکریٹریٹ ہے ، جہاں سے ریاست کی انتظامیہ چلتی ہے۔
پیر کے روز پولیس کوصبح 6 بج کر 20 منٹ پر وزارت کے کنٹرول روم میں میل سے بم کی اطلاع آئی۔ اس ای میل کے بارے میں اطلاع ملتے ہی پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ بم ڈسپوزل ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ نے پورے وزارت کمپلیکس کی وسیع تلاشی لی ، لیکن کوئی بم نہ ملنے پر پولیس نے سکون کی سانس لی۔ پیر کے آخر میں ، پولیس نے پونے کے گورپڈی علاقے کے رہائشی شیلندر شندے کو گرفتار کیا اور اسے مرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن میں تفتیش کے لئے ممبئی لایا۔
بتایا گیا ہے کہ شیلندر کو پونے کے ہیچنگ اسکول سے انصاف نہیں مل رہا تھا۔ اسی وجہ سے ، شیلندر کا سارا سال ضائع ہوگیا۔ شیلندر نے متعلقہ حکام سے اس کی شکایت کی تھی۔ جب انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی تو انتظامیہ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے انہوں نے ایسا فعل کیا۔
قابل ذکر ہے کہ وزارت میں بم لگانے کی جھوٹی خبرکی یہ دوسری شکایت ہے۔ اس سے قبل ناگپور کے ساگر مانڈری نامی نوجوان نے منترالیہ میں بم رکھنے کی اطلاع فون پردیا تھا۔ اس وقت کنٹرول روم میں آنے والے فون پر تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ساگر مینڈری ذہنی مریض ہیں۔