میری 96 رنز کی اننگ سے آنے والے میچوں میں کافی اعتماد ملے گا: شیفالی

برسٹل ، 18 جون ۔ یہاں کھیلے جارہے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے ٹیسٹ کے دوسرے دن 96 رنز بنانے والیہندوستانی اوپنرشیفالی ورما نے کہا کہ اس اننگز سے آئندہ میچوں میں انھیں کافی اعتماد ملے گا۔شیفالی نے کہا کہ ٹیم نے اسے اپنا فطری کھیل کھیلنے کی اجازت دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں شاندار اننگز کھیل سکی ہیں۔ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران ،شیفالی نے کہا ’ٹیم مینجمنٹ نے مجھے اپنا فطری کھیل کھیلنے کی اجازت دی ، اس لئے میں اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔ ظاہر ہے کہ اگر کوئی بیٹسمین 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوجاتا ہے تو برا لگتا ہے لیکن 96 کی یہ اننگز مجھے آئندہ کھیلوں میں اعتماد دے گی۔ہندوستان کی اوپنر اسمرتی ماندھنا اور 17 سالہ شیفالی زبردست آغاز کیا۔ اس جوڑی نے پہلے 167 رنز کی شراکت کی جو ٹیسٹ میں خواتین کے لئے ہندوستان کی سب سیبڑی اوپننگ شراکت داری ہے۔
انہوں نے کہا’میں اپنی عمر نہیں گنتی اور ہمیشہ اپنی ٹیم کو بلے سے سپورٹ کرنے اور ٹیم کے لئے اپنی بہترین صلاحیت دینے کے بارے میں سوچتی ہوں۔
شیفالی نے اپنی بڑی ہٹنگ صلاحیت کے پس پردہ راز کا بھی انکشاف کیا۔شیفالی نے کہا ’میرے والد نے مجھے اور میرے بھائی کو بڑے شاٹس لگانے کے لئے 10-15 روپے دیئے اور میں نے بہت زیادہ چھکے لگانے کی مشق کی۔ میں نے یہ سیکھا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں صبر اورفٹنس ضروری ہے۔‘انہوں نے کہا’میں ہر سیرن سے سیکھتی ہوں۔
اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کی طرح ، میں نے اپنی فٹنس اور کھیل پر سخت محنت کی ہے اور ٹیم کے لئیتعاون کرناپسند کرتی ہوں۔‘دریںاثنا مندھانااور شیفالی نے سابق ہندوستانی کرکٹرز انجو جین اور چندرکانت کول کا 22 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔1999 میں ، انجو (59 رنز) اور چندرکانت (66 رنز) نے خود انگلینڈ کے خلاف پہلی وکٹ کیلئے 132 رنز کی شراکت کی۔اس کے علاوہ شیفالی بھی پہلی ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری بنانے والی دوسری کم عمر خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ جنوبی افریقہ کی سابق بلے باز جوھمری لوگن برگ ٹیسٹ ڈیبیو پر نصف سنچری بنانے واکی کم عمر ترین کرکٹر ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی اوپنرز کی ٹھوس شروعات کے باوجود انگلینڈ نے آخری سیشن میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے میچ میں زبردست واپسی کی۔ ایک موقع پر 167 رن پر کوئی وکٹ نہیں گنوانے والی ہندوستانی ٹیم دن کے کھیل کے اختتام پر 187 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا دیں۔