ویراٹ کوہلی نے دھونی کو پیچھے چھوڑ کر بڑا ریکارڈ بنایا

نئی دہلی ،19جون ۔ بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی نے آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں قدم رکھتے ہی ایک نیا ریکارڈ بنایا۔ ویراٹ کوہلی اب بھارت کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ میچوں میں کپتانی کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں اور انہوں نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔اس سے قبل ٹیم انڈیا کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ میچوں کی کپتانی کرنے کا ریکارڈ ایم ایس دھونی کے پاس تھا۔ دھونی نے 60 ٹیسٹ میچوں میں ہندوستان کی کپتانی کی تھی ، لیکن ویراٹ کوہلی نے ان کو پیچھے چھوڑ دیا اور 61 ٹیسٹ میچوں میں کپتانی میں دھونی سے آگے نکل گئے۔
ویراٹ کوہلی ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے اپنا 61 واں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے آئے تھے۔
مہندر سنگھ دھونی نے 60 ٹیسٹ میچوں میں ہندوستان کی کپتانی کی جس میں انہوں نے 27 میچ جیتے جبکہ 18 میچ ہارے اور 15 میچ ڈرا ہوئے ، جبکہ ویراٹ کوہلی نے آخری 60 ٹیسٹ میچوں میں سے 36 میں کامیابی حاصل کی۔جبکہ ٹیم انڈیا کو 14 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، 10 میچ ڈرا رہے۔ وہیں گانگولی نے 49 ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کی اور 21 میچ جیتے۔ گانگولی کی کپتانی میں ہندوستان کو13 میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ 15 میچ ڈرا ہوئے تھے۔ٹاپ 5 کھلاڑی جو ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کے لئے سب سے زیادہ میچوں کی کپتانی کر چکے ہیں