پانچ دن پہلے مانسون کا آغاز، جھماجھم بارش

بیتول، 11 جون ۔ موسم کی پیشن گوئی سے پانچ دن قبل بیتول ضلع میں مانسون کی ا?مد ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے 15 سے 16 جون تک ضلع میں مانسون بارش کی پیشن گوئی کی تھی ، لیکن جمعرات کو ضلع ہیڈ کوارٹر بیتول سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی چمک اور بادلوں کی گرج کے ساتھ مانسون کی جھماجھم بارش ہوئی۔
موسمیات مرکز بھوپال کی جانب سے جاری مانسون بلیٹن میں اگلے 72 گھنٹوں میں ضلع بیتول میں بھاری بارش ہونے کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ، جس سے ضلع میں 11 سے 14 جون تک بارش متوقع ہے۔
بیتول میں موسلا دھار بارش
دن بھر بیتول ضلع ہیڈ کوارٹر میں سورج اور بادل لکا چھپی چلتی رہی۔شام تقریباً 6 بجے اچانک کالے گھنے بادلوں نے ا?سمان میں ڈیرا جما لیا اور کچھ دیر بعد بجلی کی چمک اور بادلوں کی گرج کے ساتھ جھماجھم بارش شروع ہوگئی۔ تقریباً ایک گھنٹے ہوئی تیز بارش نے پورے شہر کو تربتر کر دیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک ضلع ہیڈکوارٹر سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری تھا۔
بھاری بارش کی وارننگ
موسم سینٹر بھوپال کے ذریعہ 10جون کو جاری موسم بلیٹن میں بیتول سمیت دیگر اضلاع میں ا?ئندہ 72 گھنٹوں میں بھاری بارش کی وارننگ دیکر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ موسم بلیٹن کے مطابق اس دوران ریوا، ستنا، بیتول، ہردا، کھنڈوا، برہانپور سمیت جبلپور اور شہڈول ڈویزن کے اضلاع میں کہیں کہیں بھاری بارش کے ساتھ بجلی گرنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔