دہرادون ، 21 جون ۔ وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت نے کہا کہ یوگ کی وجہ سے اتراکھنڈ کی دنیا میں ایک الگ شناخت ہے۔ دیوبھومی اتراکھنڈ نے یوگ کو آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ صحت مند زندگی کے لئے ہم سب کو باقاعدہ یوگکرنا چاہئے ۔
وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے یہ باتیں یوگ کے عالمی دن کے موقع پر اتراکھنڈ آیورویدک یونیورسٹی کیمپس میں یوگ کرنے کے موقع پر کہی۔ اس کے دوران ، کورونا کیضابطوں عمل کرتے ہوئے یوگ کیا گیا۔
وزیر اعلی راوت نے کہا کہ یوگا کی وجہ سے ہندوستان دنیا میں ایک الگ شناخت رکھتا ہے۔ دیوبھومی اتراکھنڈ نے یوگ کو دنیا میں لے جانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ راوت نے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اقدام کا نتیجہ ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگ کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ آج پوری دنیا میں یوگ کا جنون بڑھ گیا ہے۔