یوگ سے جسم کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے: تومر

نئی دہلی ، 21 جون ۔ مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ جسمانی ، ذہنی اور نظریاتی طور پر صحت مند رہنے کے لئے یوگ کرناضروری ہے۔
تومر نے پیر کو ساتویں بین الاقوامی یوگ ڈے کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ، جس میں سب کو یوگ ڈے کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اس کے دوران ، تومر نے کہا کہ یوگا سے جسم کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔ اس لئے صحتمند رہنے کے لئے، ہر ایک کو اپنے یومیہ معمول میں یوگ کو شامل کرنا چاہئے ۔ تومر نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس سے جوجھ رہی ہے۔ لوگ طویل عرصے سے اپنے گھروں میں بند ہیں۔ ایسی صورتحال میں جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند رہنے کے لئے باقاعدگی سے یوگکرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگ ہندوستان کی قدیم روایات کا تحفہ ہے۔