فن فنکار

راج کندرا کو رہنا ہوگا سلاخوں کے پیچھے

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،28جولائی – راج کندرا پورن ویڈیو کیس میں مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ راج کندرا کی ضمانت عرضی کو بامبے ہائی کورٹ (Bombay High Court) نے خارج کردیا ہے۔ پورن فلمیں بنانے اور کچھ ایپ کے ذریعہ ان کی کارکردگی کے معاملے میں ممبئی کرائم برانچ کے ذریعہ گرفتار کئے گئے راج کندرا اور ان کے ساتھی ریان تھورپے نے ضمانت عرضی دائر کی تھی، جس کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد راج کندرا کو کچھ اور دن سلاخوں کے پیچھے رہنا ہوگا۔اس سے پہلے منگل کو ممبئی کی قلعہ کورٹ نے راج کندرا کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔
منگل کو سماعت کے دوران پولیس نے راج کندرا کی 7 دن کی حراست کا مطالبہ کیا۔ حالانکہ عدالت نے تیسری بار ریمانڈ دینے سے منع کردیا تھا۔ پولیس نے عدالت میں کہا کہ راج کندرا کے سٹی بینک اور کوٹک مہندرا بینک کے ڈیبٹ اکاونٹ فریز کر دیئے گئے ہیں۔کرائم برانچ کے مطابق، راج کندرا، شلپا شیٹی، اروند شریواستو، ہرشتا شریواستو اور کمپنی سے منسلک دیگر لوگوں کے بینک اکاونٹس کی جانچ کے لئے فورنسک ا ڈیٹر بلائے گئے ہیں۔ کرائم برانچ کے افسر نے کہا کہ راج کندرا کی اہلیہ اور اداکارہ شلپا شیٹی کو بھی پولیس نے ابھی تک اس معاملے میں کلین چٹ نہیں دی ہے۔ممبئی کرائم برانچ کے ذریعہ گرفتار کئے گئے راج کندرا اور ان کے ساتھی ریان تھورپے نے ضمانت عرضی دائر کی تھی،
جس کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ممبئی کرائم برانچ کے ذریعہ گرفتار کئے گئے راج کندرا اور ان کے ساتھی ریان تھورپے نے ضمانت عرضی دائر کی تھی، جس کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا پورن فلم بنانے میں سرگرمی سے شامل تھے۔ ان کے خلاف مضبوط الیکٹرانک ثبوت ہونے کا دعویٰ بھی ممبئی کرائم برانچ نے کیا ہے۔ ممبئی پولیس نے پورن کے بدلے لین دین کے ثبوت بھی ہاتھ لگے ہیں۔ وہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) بھی اس معاملے میں سرگرم ہوگیا ہے۔
ای ڈی نے راج کندرا کیس میں ایف ا?ئی ا?ر کی کاپی مانگی ہے۔ کرائم برانچ کی پراپرٹی سیل نے راج کندرا کیس کی ایف آئی آر کاپی ای ڈی کو ہینڈ اوور کر دیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper