کھیل

سہواگ نے دھون کی کپتانی کی تعریف کی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

کہا،شیکھردھون نے وہی کردار ادا کیا جودراوڈکرتے تھے

نئی دہلی20جولائی-سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بھارت کو شاندار کامیابی ملی۔
اگرچہ پرتھوی شا کو مین آف دی میچ کا اعزاز بھی ملا۔ لیکن شیکھر دھون نے 85 رنزکی کپتانی اننگ کھیل کر ہندوستان کو 7 وکٹوں سے جیتنے میں مددفراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ شیکھردھون بطور کپتان کامیاب بھی تھے اور اپنی کپتانی میں ہندوستان کے لیے پہلا میچ جتانے میں بھی کامیاب رہے تھے۔ دھون کی کپتانی کی تعریف کی جارہی ہے۔ سابق ہندوستانی لیجنڈ وریندر سہواگ نے دھون کی کپتانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں کپتانی کی عمدہ صلاحیتیں ہیں ، جو انہوں نے پہلے ون ڈے میچ میں دکھایاہے۔سہواگ نے کہاہے کہ یہ سری لنکن ٹیم دھون کے تجربے کے سامنے ناتجربہ کار ہے۔ سابق دھماکہ خیز بلے باز نے کہاہے کہ دھون نے اس تجربے سے فائدہ اٹھا کر سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں شکست دی۔ شیکھردھون نے وہی کام کیا جوراہل دراوڈبطور کھلاڑی ہندوستانی ٹیم کے لیے کرتے تھے۔
سہواگ نے کہاہے کہ دھون جانتے تھے کہ جب دوسرے بلے باز دوسرے سرے سے طوفانی بلے بازی کر رہے ہیں ، تو پھر رفتار تیزکرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اپنی اننگ کوجاری رکھا اور آخر میں ہندوستان جیتنے کے بعد ہی پویلین لوٹ گئے۔شیکھر دھون نے وہ کردار ادا کیا تھا جو راہل دراوڈایک وقت میں ہندوستانی ٹیم کے لیے ادا کرتے تھے۔اس تجربہ کار نے شا کی تعریف کی اورانہوں نے کہاہے کہ ایسابلے باز پورے ہندوستان میں نہیں ہو گا۔بھارت نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے 50 اوور میں 9 وکٹ پر 262 رنز بنائے۔ ہندوستان نے 263 رنز کا ہدف 36.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper