فن فنکار

میا خلیفہ نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد پہلی تصویر شیئر کی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،28؍جولائی – سابق پورن اسٹار میا خلیفہ سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔ اس بار بھی میا خلیفہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اپنے خاوند سے علیحدگی کے بعد میا خلیفہ کی یہ پہلی تصویر ہے۔ اس تصویر میں میا کھلے ہوئے بالوں اور ہلکے میک اپ میں نظر آرہی ہے۔ میا کی اس تصویر پر مداح بھی شدید رد عمل کا اظہار کررہے ہیں۔ میا خلیفہ کچھ عرصہ قبل ہندوستان میں جاری کسان تحریک کی حمایت کرنے کی وجہ سے منظر عام پر آگئی تھی۔ حال ہی میں وہ اپنے شوہر رابرٹ سینڈبرگ سے الگ ہوگئیں۔ یہ معلومات انہوں نے خود سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے دیں۔ میا خلیفہ نے جون 2019 میں شیف رابرٹ سینڈبرگ سویڈن کے ساتھ شادی کی تھی ، لیکن یہ رشتہ دو سالوں میں ہی ختم ہوگیا۔میا خلیفہ کسی بھی مسئلے پر کھلے دل سے اپنی بات رکھتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper