جاوید احمد۔۔۔۔ سرینگر
مسابقتی امتحانات میں کشمیری نوجوانوں کی نمایاں کامیابی ایک نیا باب رقم کر رہا ہے عرصہ دراز سے جموں کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں آلودہ ہواوں کا بھی عمل دخل رہا گن گرج کے ماحول میں ہوش سنبھالنے والے بچے اور نوجوان سخت ترین امتحانا ت پاس کرکے کامیابی سے ہمکنار ہوکر کشمیری قوم کا سر فخر سے بلند کر رہے ہیں طبی تعلیم ہو یا مسابقتی امتحانات یا دیگر شعبہ جات غرض کشمیر کے ہونہار نوجوان ہر ایک میدان میں اپنا لوہا منواکر کامیابی اپنے نام کرواتے ہیں اگرچہ میڈیا کے کچھ پلیٹ فارمز پر کشمیری نوجوانوں کی اصل صور ت پوشیدہ رکھ کر کچھ اور ناظرین و سامعین کے سامنے پیش کیا جاتا ہے مسابقتی امتحانات (انڈین اکنامک سروس) امتحان کے حالیہ نتائج جموںوکشمیر کے لئے حوصلہ افزاء ہے کیونکہ ان امتحانات میں ایک دفعہ پھر جموں وکشمیر کے ایک طالب علم نے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ یہ ثابت کردیا کہ نامساعد حالات کے باوجود یہاں کے طالب علم کیریئر کے حوالے سے انتہائی حساس ہیں اور وہ کسی بھی طور زندگی کے کسی بھی شعبہ میں پیچھے رہنے کیلئے تیار نہیںہیںامتحان میں جن امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ،ان کا خوش ہونا فطری ہے اور جو امیدوار اس بار یہ امتحان پاس نہ کرسکے ،ا±ن کی افسردگی بھی فطری ہے تاہم ایسے امیدواروں کیلئے یہ سنہری موقعہ ہے کہ وہ اپنا محاسبہ کریں اور دیکھیں کہ وہ کیوں کر پیچھے رہ گئے ہیں تاکہ اگلے امتحان کیلئے وہ بھرپور تیاری کرسکیں اوران خامیوں کا ازالہ سکیں جن کی وجہ سے ا±نہیں اس بار ناکامی کا سامنا رہا۔کسی بھی امتحان میں ناکامی کیریئر کا خاتمہ نہیں ہوتا ہے بلکہ ہر ناکامی ایک کامیابی کا پہلا زینہ ہوتی ہے بشرطیکہ امیدوار ناکامی سے سیکھیں اور نئے چیلنج کیلئے خود کو تیار کریں۔انڈین اکنامکس سروسز (آئی ای ایس ) کے امتحان کے نتائج میں جس طرح جنوبی کشمیر کے نگین پورہ کنڈ کولگام کے ایک ۶۲ سالہ طالب علم نے پورے ملک میں دوسری رینک حاصل کرلی ،وہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ کشمیر کی مٹی صلاحیتوں کے لحاظ سے ہنوز زر خیز ہے بس اسکے ذرا نم ہونے کی ضرورت ہے۔ تنویر احمد خان کو اس کامیابی پر لیفٹنٹ گورنر نے بھی ہدیہ تہنیت پیش کی ہے اور شاید اسے راج بھون بلایا جائے گا جہاں ا±ن کی عزت افزائی کی جائے گی چونکہ تنویر کے والد مزدور پیشہ شخص ہیں ان کامیابی یقینی طور پر ا±ن کے ہم عمر ساتھیوں کیلئے مشعل راہ ہوسکتی ہے جو غریبی کے اتھاہ سمندر میں ڈبکیاں ماررہے ہیں تنویر احمد کے والد پیشہ سے مزدور ہیں اور بڑی محنت و مشقت سے اہل خانہ کا پیٹ پالتے ہیں تاہم اسکے باوجود انہوں نے جس طرح انہوں نے تنویر احمد کو اس سخت ترین امتحان کے لئے تیار کیا ،وہ دیگر والدین کیلئے ایک سبق ہے کہ مالی دشواریوں کو ہمیں اپنے بچوں کے تعلیمی سفر میںآڑے نہیںآنے دینا چاہئے تنویر نے والد ین کی محنت رائیگاں نہیں ہونے دی اور دشواریوں کو کامیابی کے سفر میں حائل نہ ہونے دیاکولگام کے نگین پورہ کنڈ جو خطہ پیر پنچال کی خوبصورت پہاڑیوں کے سلسلے کے دامن میں ایک دور افتادہ گاوں ہے پر اس وقت جشن کا ماحول ہے کیونکہ یہاں کے اس خوبرو نوجوان نے اس مسابقتی امتحان میں پورے ملک میں دوسری رینک حاصل کرکے جموں و کشمیر کا نام روشن کردیا جونہی تنویر کی کامیابی کے خبر پورے علاقے میں پھیل گئی تو مقامی نوجوانوں ،بزرگوں ،خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد ان کے گھر میں جمع ہوگئے اور اہل خانہ کو مبارک باد دینے آگئے گھر کا ماحول اچانگ رنگین اور خوبصورت فضا میں تبدیل ہوگیا ،خواتین مٹھائیاں تقسیم کرتی ہوئی دکھائی دین عزیز و اقارب ہار پہنانے میںمصروف نظر آئے لیکن ایک کونے میں ایک بزرگ شخص گم سم بیٹھا تھا ماتھے پر جھریاں اور محنت و کشمکش کی و ہ شکن آج چہرے سے صاف ہوئی تھیں کیونکہ گھر کے ماحول کو اچانک تبدیل دیکھ کر اور پر مسرت فضا کو دیکھ کر اس بزرگ کے چہرے سے ساری شکن دور ہوگئی تھی آنکھوں کے اندر موتی جیسے آنسو جمع تھے لیکن خوشی کے مارے وہ باہر نہیں آرہے تھے جی ہاں بات تنویر کے والد صاحب کی ہورہی ہے آج اس کی امیدیں بھر آئیں ۔نگین پورہ کنڈ کولگام پہاڑوں کے دامن سے یہ ہیرا تراش کر نکلنا پورے علاقے کے لئے باعث فخر اور شادمانی ہے تنویر نے اس حوالے سے تاثیر نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پورے علاقے میں جشن کا ماحول ہے لیکن اس امتحان میں شامل ہونے کے لئے مجھے تین سال سوچنا پڑا اور آخر پر اپنے والدین ،چاچا اور ایک استاد کے لگاتار اصرار پر میں اس میں شامل ہوگیا اور کامیابی حاصل کی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دور افتادہ گاوں میں رہتے ہیں جہاں بنیادی سہولیات کا فقدان بھی ہے خاص طور انٹرنیٹ کے لحاظ سے ہمارا علاقہ کافی پسماندہ ہے جس سے یہاں کے طلباءکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس بنیادی سہولیت کا ازالہ ہونا چاہیے انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لئے یہاں کے طلباءکو دیگر جگہوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ان کا مزید کہنا تھا ان مسابقتی امتحانات میں متمنی امیدواروں کے لئے میں ہمیشہ کے لئے حاضر رہوں گا جہاں پر بھی کسی نگر انی یا رہبری کی ضرورت ہو ۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.