آپ کورونولوجی سمجھئے.انکشافات کے وقت پر امیت شاہ نے اْٹھایا سوال

نئی دہلی، 20 جولائی -مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے اسرائیلی پیگاسس جاسوسی سافٹ ویرکے استعمال کی دھماکہ خیز رپورٹ پریہ کہتے ہوئے اپوزیشن کونشانہ بنایاکہ اس کاانکشاف کرنے کیلئے پارلیمنٹ کے انعقاد کے وقت کو چنا گیاہے۔ شاہ نے اپوزیشن کونشانہ بنانے کیلئے اس فقرہ کا استعمال کیاجسے اکثر ناقدین ان کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا”آپ کرونولوجی سمجھئے” وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا”لوگ اکثر مذاق سے یہ فقرہ مجھ سے منسوب کرتے ہیں لیکن آج میں سنجیدگی سے کہناچاہتاہوں “ان چنندہ انکشافات کاوقت اورخلل اندازیوں کو دیکھئے……آپ کرونولوجی سمجھئے”۔ امیت شاہ نے کہاکہ یہ خلل پیداکرنے والوں کی جانب سے ایک رپورٹ ہے جو رکاوٹ پیداکرنے والوں کیلئے ہے، خلل پیداکرنے والے عالمی ہیں پسند نہیں ہے اور رکاوٹ ڈالنے والے لوگ ہندوستان کے سیاسی کھلاڑی ہیں جونہیں چاہتے کہ ہندوستان ترقی کرے’ ملک کے عوام اس کرونولوجی اورتعلق کواچھی طرح سمجھتے ہیں۔
مانسون اجلاس کے پہلے دن اپوزیشن اراکین کی طرف سے کارروائی میں خلل پیدا کرنے کو جمہوریت اور پارلیمنٹ کی توہین قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ مانسون اجلاس ملک میں ترقی کے نئے پیمانے طے کرے گا۔