اے ٹی ایم لوٹنے آئے ملزم گشت کررہے داروغہ پر چلائی گولی

بریلی،14جولائی- اتر پردیش کے بریلی ضلع میں رات کو گشت کررہے داروغہ پر بینک کا اے ٹی ایم کاٹنے والے شرپسندوں نے گولیاں چلائیں جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ بریلی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس روہت سنگھ ساجوان نے بتایا کہ یوپی کے آنولہ میں گھنٹا گھر وکاس بینک کے قریب آل بینکنگ اے ٹی ایم کے باہر کھڑے منگل کی رات تقریباً دو بجے ایک مشتبہ شخص کوکھرا دیکھ کر گشت کررہے پروین کمار نے اس سے اے ٹی ایم کے باہر کھڑے ہونے کی وجہ پوچھی۔ اسی دوران آناًفاناً میں اے ٹی ایم کے اندر سے آئی ایک خاتون اور ایک شخص نے انسپکٹر پر گولیاں چلانی شروع کردی۔ گولی کاچلاتے ہوئے بدمعاش فرار ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ بدمعاشوں کہ فائرنگ میںسب انسپکٹر پروین کمار زخمی ہوگئے انہوں نے بریلی کے اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔ایس ایس پی سجوان نے بتایا کہ داروعہ اب خطرے سے باہر ہے۔ پولیس ٹیم نے آل بینکنگ اے ٹی ایم کے اندر تفتیش کے دوران پایا گیا کہ داروغہ پر فائرنگ کرنے والے مجرموں کے نشانے پر اے ٹی ایم تھا۔اے ٹی ایم کے اندر گیس کٹر مشین سے اے ٹی ایم مشین کاٹنے کی کوشش کے ثبوت ملے ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک خاتون اور دو مرد دیکھے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کو انجام دینے والے مجرموں تک پہنچنے کوکئی پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔