بارہ بنکی میںخوفناقسڑک حادثہ،18مسافرہلاک

بہار جانے والی بس سے ٹرک کا تصادمئ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ یوگی نےحادثے پر رنج و غم کا اظہار کیائ لواحقین کو 2-2 لاکھ معاوضہ کا اعلان

نئی دہلی،28جولائی – وزیراعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے بارہ بنکی میں سڑک حادثہ میں متعدد افراد کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ایک ٹوئٹ میں کہا ’’یوپی کے بارہ بنکی میں ہوئے سڑک حادثے کی خبر سے میں بہت دْکھی ہوں۔ مرنے والوں کے کنبوں کے ساتھ میری ہمدری ہے۔
ابھی اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے بھی بات ہوئی ہے۔ تمام زخمیوں کو اعلی طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں‘‘۔واضح رہے کہ بارہ بنکی میں ایک بس کو ٹرک نے پیچھے سے اتنی زبردست ٹکر ماری کہ اس میں سوار 18 افراد جاں بحق ہوگئے اور کچھ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ دراصل لکھنو – ایودھیا ہائی وے پر روڈ کے کنارے ایک خراب کھڑی ڈبل ڈیکر بس میں لکھنو کی طرف سے آرہی ٹریلر نے زور دار ٹکر مار دی۔ اس سے بس میں سوار اور اس کے نیچے سو رہے لوگ چپیٹ میں آگئے۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ حادثے میں تقریباً 18 لوگوں کی درد ناک موت ہوگئی جبکہ کئی لوگ سنگین طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو سی ایچ سی پر ابتدائی علاج کے بعد ضلع اسپتال بھیجا گیا۔
اس کے بعد سنگین طور پر زخمیوں کو ٹراما سینٹر لکھنو ریفر کیا گیا ہے۔اترپردیش کے بارہ بنکی میں ایک درد ناک سڑک حادثہ ہو گیا، جس میں 18 مسافروں کی درد ناک موت ہوگئی ہے جبکہ کئی لوگ سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ٹراما سینٹر لکھنو ریفر کیا گیا ہے۔اترپردیش کے بارہ بنکی میں ایک درد ناک سڑک حادثہ ہو گیا، جس میں 18 مسافروں کی درد ناک موت ہوگئی ہے جبکہ کئی لوگ سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔
جنہیں ٹراما سینٹر لکھنو ریفر کیا گیا ہے۔وہیں دوسری طرف اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سڑک حادثہ میں مارے گئے لوگوں کے لواحقین کو وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ سے 2-2 لاکھ روپئے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپئے دیئے جائیں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے بدھ کے روز ٹوئٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 2 – 2 لاکھ روپئے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپئے دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نے سڑک حادثہ میں تقریباً ڈیڑھ درجن افراد کی ہلاکت پر غم کا اظہار کیا تھا اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی تھی۔دریںاثنا پولیس سپرنٹنڈنٹ یمنہ پرساد نے بتایا کہ بس ہریانہ سے بہار جارہی تھیں۔ تکنیکی خرابی کی وجہ سے بس سڑک کے کنارے کھڑی تھی۔ دیر رات ایک ٹرک نے پیچھے سے بس کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں قریب 11 افراد کی موت ہوگئی ہے اور 15 سے 16 افراد زخمی ہو گے۔ پولیس نے سب کو اسپتال میں داخل کروادیا ہے ، زخمہوں میں کافی لوگوں کی حالت تشویشناک ہے۔
حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ابھی کچھ لوگوں کے بس کے نیچے دب ہو نے کی خبر ہے ، انہیں وہاں سے نکالا جارہا ہے۔
بس میں زیادہ تر مسافر مزدور تھے۔ وہ پنجاب اور ہریانہ میں بطور کھیت مزدور کام کرنے گئے تھے۔ وہ سب وہاں سے لوٹ رہے تھے۔ اس بس میں 100 سے زیادہ افراد سوار تھے۔ یہ تمام مسافر اپنے گاؤں لوٹ رہے تھے۔