باکس آفس رپورٹ: ہالی وڈ کی کون سی فلم کس سے آگے؟

لاس اینجلس،۲۷؍جولائی-عالمی وبا کرونا وائرس کے باوجود بھی شائقین اپنی پسندیدہ فلموں کو دیکھنے کے لیے سنیما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔
وبا کے دوران ہالی وڈ کی کئی فلمیں ریکارڈ بزنس کرنے میں بھی کامیاب رہیں ہیں۔خبر وںکے مطابق گزشتہ ویک اینڈ پر اولمپکس اور ڈیلٹا ویرینٹ کے خدشات کے دوران بھی فلم بینوں نے سنیما گھروں کا رخ کیا۔تو چلیں جانتے ہیں کہ اس ویک اینڈ پر کون سی فلم کس سے آگے رہی ہیں۔اس ویک اینڈ پر ہارر اور سنسنی خیز فلم ’اولڈ‘ امریکی باکس آفس پر سرِ فہرست رہی ہے۔خبروںکے مطابق امریکی فلم پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنی یونیورسل پکچرز نے اتوار کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ’فلم اولڈ نے ویک اینڈ پر ایک کروڑ 65 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے جب کہ ایکشن فلم ’اسنیک آئیز‘ نے ایک کروڑ 34 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔‘فلم ’اولڈ‘ کی کہانی ایک ایسی فیملی کے گرد گھومتی ہے جو چھٹیاں منانے ساحلِ سمندر پر آتے ہیں۔ جہاں ان کی عمریں تیزی سے بڑھنے لگتی ہیں۔فلم ’بلیک وڈو‘ نے اوپننگ ویک اینڈ پر آٹھ کروڑ ڈالرز کا شاندار بزنس کیا ہے۔خبروں کے مطابق فلم ’اولڈ‘ کی کہانی ایک گرافک ناول ’سینڈ کاسل‘ پر مبنی ہے جس کی ہدایت ایم نائٹ شائمالان نے دی ہے۔ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالرز بجٹ میں بننے والی فلم ’اولڈ‘ نے دنیا بھر سے دو کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔امریکی باکس آفس پر دوسرے نمبر پر ایکشن فلم ’اسنیک آئیز‘ رہی ہے۔’
رائٹڑز‘ کے مطابق آٹھ کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے بجٹ میں بننے والی فلم ’اسنیک آئیز‘ نے مقامی سطح پر تین ہزار 521 مقامات سے صرف ایک کروڑ 33 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔فلم ’اسنیک آئیز‘ کی کہانی ایک یتیم بچے کے گرد گھومتی ہے جس کے والد کا قتل ہوا تھا اور بعد میں یہ بچہ ایک بہترین مارشل آرٹس فائٹر بن جاتا ہے۔علاوہ ازیں ڈزنی اور مارول کی فلم ’بلیک ونڈو‘ امریکی باکس آفس پر تیسرے نمبر پر رہی جس نے اس ویک اینڈ پر ایک کروڑ 16 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔یاد رہے کہ فلم ’بلیک وڈو‘ نو جولائی کو امریکہ بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی جب کہ اس کا ورلڈ پریمیئر 29 جون کو ہوا تھا۔فلم نے اوپننگ ویک اینڈ پر مقامی سطح پر آٹھ کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔