سینئر بھارتی اداکارہ جیانتی چل بسیں

ممبئی،۲۸؍جولائی-بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جیانتی 76 سال کی عْمر میں دْنیا سے رخصت ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ انڈین زبان کی 500 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی سینئر اداکارہ جیانتی آج صبح دْنیا سے رخصت ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اداکارہ جیانتی اپنی بڑھتی عْمر کی وجہ سے کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں جو اْن کی موت کی وجہ بنیں۔اداکارہ جیانتی کی موت پر تامل فلم انڈسٹری کے اداکاروں کی جانب سے شدید دْکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ انڈسٹری میں اداکارہ جیانتی کو ابھینیا شاراد کے نام سے جانا جاتا ہے، اْنہوں نے سال 1963ء میں بطورِ ڈانسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، نہوں نے کناڈا انڈسٹری میں اداکاری کا آغاز کیا اور کئی نامور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائے۔جیانتی نے متعدد تامل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا تھا، انہوں نے چھ ملیشین فلموں اور چار ہندی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔اس کے علاوہ اْنہیں سال 2005ء میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔